مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 105 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 105

105 ۷۔مرقس باب ۴۶، ۱۰/۴۷ میں لکھا ہے کہ بریجو سے نکلتے وقت راستے میں ایک اندھا نکلا مگرمتی ۲۰/۳۰،۲۹ میں لکھا ہے کہ دواند ھے ملے۔۸- مرقس ۵/۲۱ که یسوع کو ایک بدروح والا ملا مگر منتی ۸/۲۸ میں دو کا ذکر ہے۔۹ مرقس ۱۶/۵ میں مسیح کی قبر میں ایک سفید پوش آدمی مگر لو قا۴/ ۲۴ میں دو آدمیوں کا ذکر ہے۔۱۰ مرقس ۱۵/۳۲ و متی ۲۷/۴۴ دونوں میں ہے کہ مسیح کے ساتھیوں یعنی دونوں چوروں نے مسیح کو ملامت کی اور طعنہ کیا مگر لوقا ۳۹ ۲۳/۴۰ میں لکھا ہے کہ ایک نے طعنہ دیا اور دوسرے نے اپنے ساتھی کو اس بات سے باز رکھا۔ا۔یوحنا ۲۰/۱۷۔میرے بھائیوں کو کہ دو کہ میں اب خدا اور باپ کے پاس آسمان پر جاتا ہوں لیکن منتی باب ۲۸/۱۰ میں ہے کہ میرے بھائیوں کو کہو کہ کلیل کو جاویں۔وہاں مجھے دیکھیں گے۔۱۲۔متی ۲۷۱۷،۵ کہ مسیح کو پکڑوانے والے یہودا اسکر یوطی نے مسیح کی گرفتاری پر جو روپیہ لیا تھا اس کو ہیکل میں واپس آکر پھینک دیا مگر اعمال ۱/۱۸ میں لکھا ہے کہ اس نے اس روپیہ سے ایک کھیت مول لیا۔۱۔متی ۱۲/۴۰ میں ہے کہ مسیح نے یونس جیسا معجزہ دکھانے کا اظہار کیا مگر متی اتا۲۸/۷ اور یوحنا ۲۰/۱ سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیح اپنی قبر میں صرف ایک ہی دن رہا اور پھر غائب ہو گیا۔۱۴۔متی ۲۶/۳۴ و یوحنا ۱۳/۳۸ ان دونوں حوالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ پطرس کو مرغ کی بانگ سے قبل ہی مسیح کا انکار کرنا پڑے گا مگر مرقس ۶۷ تا ۱۴/۷۲ سے معلوم ہوتا ہے کہ مرغ کے دو بار بانگ دینے کی شرط ہے نہ کہ مطلق بانگ سے قبل کی اور ایسا ہی ہوا۔۱۵۔لوقا و۲۳/۱۶ میں مسیح نے اپنے حواریوں کے ساتھ بیٹھ کر عید الفطر کے دن جس میں فسح کرنا ضروری تھا بیٹھ کر کھانا کھایا اور یوحنا۱۹/۱۴ اسے معلوم ہوتا ہے کہ مسیح بے چارا تو عدالت میں رہا۔۱۶۔یوحنا ۱۲/۲۸ میں مسیح اپنے آپ کو باپ سے چھوٹا کہتا ہے مگر فلپیوں ۲/۶ میں خدا کے برابر ہونے میں غنیمت نہ جانا۔۱۷۔یوحنا ۵/۳۱ میں مسیح نے اپنے متعلق اپنی گواہی کو سچا قرار نہیں دیا اور یوحنا ۸/۱۴ میں اپنی گواہی کو سچا قرار دیا۔۱۸۔متی ۵/۳۹ میں لکھا ہے کہ ظالم کا مقابلہ نہ کرنا بلکہ اگر کوئی طمانچہ مارے تو دوسری گال