مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 102 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 102

102 اب دیکھیئے تحریف مشتے از خروارے۔اولاً وہ حوالجات پیش کرتا ہوں جو پرانی انا جیل ۱۸۹۶ء سے پہلے والی میں ہیں مگر بعد کے مطبوعہ میں نہیں ہیں۔ا۔متی ۱۷/۲۱ پر یہ جنس بغیر دعا اور روزہ کے نہیں نکلتی۔“ متی ۱۸/۱۱۔کیونکہ انسان کا بچہ کھوئے ہوؤں کو بچانے کے لیے آیا ہے۔“ ۳۔مرقس ۷/۱۶۔اگر کسی کے کان سننے کے ہوں سن لے “ -۴ مرقس -۹/۴۴ - " جہاں ان کا کیڑا نہیں جاتا اور آگ نہیں بجھتی۔“ -۵- مرقس ۱۱۱۲۶۔" پر اگر تم معاف نہ کرو تو ہمارا باپ بھی جو آسمان پر ہے تمہارا قصور معاف نہ کرے گا“۔۶۔مرقس ۱۵/۲۸۔تب پورا ہوا وہ نوشتہ جو کہتا ہے کہ وہ بدکاروں میں گنا گیا۔“ ۷۔لوقا ۱۷٫۳۶۔دو کھیت میں ہوں گے۔ایک لیا جائے گا۔دوسرا چھوڑا جائے گا۔“۔لوقا ۲۳/۱۷۔اور اسے لازم تھا کہ ہر عید میں کسی کو ان کے واسطے چھوڑ دے۔“۔یوحنا ۹/۴۔چونکہ ایک فرشتہ اس حوض میں اتر کر پانی کو ہلاتا تھا۔سو پانی کے ہلنے کے بعد جو کوئی پہلے اس میں اتر تا تھا کیسی ہی بیماری میں گرفتار کیوں نہ ہو۔چنگا ہو جاتا تھا۔۱۰۔اعمال ۱۵/۳۴ پر سیلاس کو وہاں رہنا پسند آیا۔“ ا۔متی ۱۹/۱۷۔پرانی انجیل کے الفاظ :۔”اس نے اسے کہا۔تو مجھے کیوں نیک کہتا ہے۔نیک تو کوئی نہیں مگر ایک یعنی خدا۔“ نئی انجیل کے الفاظ : " تو مجھ سے نیکی کی بابت کیوں پوچھتا ہے۔“ ۱۲۔یوحنا کا پہلا خط ۵۱۷۔تین ہیں جو آسمان پر گواہی دیتے ہیں۔باپ۔کلام۔روح القدس۔اور یہ تینوں ایک ہیں۔۱۲۔یوحنا انجیل ۷/۵۳۔اور ہر ایک اپنے گھر کو گیا۔“ ۱۴- یوحنا ۷٫۵۳ و اتا/ ۱۸ قلمی نسخوں میں نہیں پائی جاتیں۔۱۵- استثنا ۵ تا ۳۴/۱۲ ( یہ موسیٰ کی پانچویں کتاب ہے ) اس میں لکھا ہے کہ حضرت موسیٰ مرگئے۔اگر یہ الہامی ہیں تو کس پر اتریں۔حضرت موسیٰ تو زندہ نہ تھے۔یہ الحاق ہے۔