مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 101 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 101

101 ۱۱۔مرقس ۱۳/۳۲۔علم میں مساوی نہیں۔۱۲۔متی ۲۳ - ۲۰/۲۹۔قدرت میں مساوی نہیں۔۱۳۔تثلیث سے اللہ تعالیٰ کے لیے ترکیب ماننی پڑتی ہے اور مرکب غیر کا محتاج ہوتا ہے۔اس سے اس کا ممکن ہونا ثابت ہے جو اس کی عدم الوہیت کو ثابت کرتا ہے۔۱۴۔اقانیم ثلاثہ میں جو امتیاز ہے وہ یا تو صفت کمال ہوگی یا نہ ہوگی اگر صفت کمال ہے تو باقی دواقنوم ناقص ہوئے۔ورنہ وہ ناقص ہوا۔۱۵۔انسانیت محدود ہے۔الوہیت بھی اس کے ساتھ مل کر محدود ہو جائے گی۔۱۲۔اگر الوہیت مسیح یا تثلیث درست ہو تو ہر ایک خدا کو مرکب فی الجزئکین یعنی ما بہ الاشتراک اور مابہ الامتیاز ماننا پڑے گا اور مرکب خدا نہیں ہوسکتا۔۱۷۔اگر مسیح واقعی خدا اور ابن اور اقنوم ثالث تھے اور ان کے حق میں بائبل میں پیشگوئیاں ہیں۔تو بتاؤ یہود نے ان پیشگوئیوں کی کہاں تصدیق کی ہے؟ کیونکہ وہ انبیاء کے حقیقی وارث ہیں۔اگر کہو وہ تعصب سے پیشگوئیوں کو نہیں مانتے تو یہ فضول سی بات ہے کیونکہ وہ متعصب تب ہوئے جب مسیح آچکے۔جب آئے بھی نہ تھے اس وقت تو وہ مانتے ہوں گے اس وقت کی تصدیق بتاؤ کہ وہ مسیح ابن خدا کی آمد کے منتظر ہیں۔تحریف بائبل قرآن مجید اہل کتاب کے متعلق فرماتا ہے:۔ا - يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ قَوَاضِعِهِ وَنَسُوا حَظَّامِمَّانُ كِرُوا بِهِ ۚ وَلَا تَزَالُ تَطَّلِعُ على خَابِنَةٍ مِنْهُمْ (المائدة: (۱۴) یعنی اہل کتاب کے متعلق تین باتیں یا درکھو: (۱) تحریف کرتے ہیں۔(۲) دو قسم کی تحریف لفظی و معنوی۔(۳) تو ہمیشہ ان کی خیانت پر اطلاع پا تا رہے گا۔سو یہ لوگ واقعی ان تین صفات سے متصف ہیں۔خود بائیبل میں لکھا ہے:۔ان لوگوں نے شریعتوں کو عدول کیا۔قانونوں کو بدلا (یسعیاه ۲۴/۵ و برمیاه ۸/۸) انجیل میں امکان تحریف۔(مکاشفه ۲۲/۱۹،۱۸)