مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 100 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 100

100 یہ ہے کہ جو شخص قسم توڑے اس کو سزا یہ ہے کہ وہ دس مسکینوں کو کھانا کھلائے یا ان کو کپڑے پہنائے یا ایک غلام آزاد کرے مگر کفارہ کی سزا تو بے گناہ مسیح کو دی جاتی ہے اور گناہ کرنے والا آرام اور مزے سے پھرتا ہے۔نوٹ:۔بعض عیسائی حج بدل کو بھی پیش کر دیا کرتے ہیں۔سو یا د رکھنا چاہیے کہ حج بدل میں رو پید اس شخص کا ہوتا ہے جس کو حج بدل کا ثواب ملتا ہے لیکن یسوعی کفارہ میں خون تو مسیح کا بہایا گیا اور گناہ عیسائیوں کے معاف ہوئے۔پس فرق ظاہر ہے۔ابطال تثلیث (خادم) ا۔تثلیث کا عقیدہ مسیح سے پہلے کسی نبی نے بیان نہیں کیا اور نہ خود مسیح نے مشرح ذکر کیا۔اگر مسیح کو معلوم تھا کہ یہود نے انہیں سولی دے دینا ہے تو انہوں نے اپنا عقیدہ کیوں نہ ظاہر کیا ؟ ۲۔تین ایک اور ایک تین۔یہ آپس میں ضدین ہیں۔اگر مان لیا جاوے کہ ایک تین ہیں اور تین ایک ہے تو تقسيم الشيء الى نفسه لازم آتی ہے۔اور وہ محال ہے۔کیونکہ ایک کی تقسیم الی اجزائہ تو ہو سکتی ہے مگر الی نفسہ نہیں ہوسکتی۔۳۔تین اقانیم۔اگر تینوں کامل ہیں تو ایک ہی کافی ہے تین کی ضرورت نہیں۔اگر ناقص ہیں تو مجموعہ بھی ناقص ہوگا۔۴ یوحنا ۳/۱۷ حقیقی اور ہمیشہ کی زندگی یہ ہے کہ وہ تجھے خدائے واحد اور برحق کو اور یسوع مسیح جسے تو نے بھیجا ہے جانیں۔“ ۵- مرقس ۱۲/۳۰۔خداوند ہمارا خدا ایک ہی خداوند ہے۔“۔متی ۲۲/۳۷ - خداوند ایک خدا سے محبت رکھ۔“ ۷۔استثنا ۴/۳۵۔”خداوند و ہی خداوند ہے۔اُس کے سوا کوئی ہے ہی نہیں۔“ ۸ - استثنا ۴/۳۹ خداوند و ہی خدا ہے کہ جوا و پر آسمان کے ہے۔“ 66 ۹ استثنا۶/۴ - خداوند وہی خدا ہے۔خدا ایک ہے۔۱۰۔یسعیاه ۴۵٫۵ و ۴۶/۵۔” میں ہی خداوند ہوں اور میرے سوا کوئی اور معبود نہیں۔اور نہ ہی میرے مشابہ ہے۔“