مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 99 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 99

99 یہی وجہ ہے کہ کفارہ کے بانی (پولوس) نے شریعت کو لعنت“ قرار دیا ہے۔جیسا کہ انجیل میں لکھا ہے:۔الف۔مسیح جو ہمارے لیے لعنتی بنا۔اس نے ہمیں مول لے کر شریعت کی لعنت سے چھڑایا۔کیونکہ لکھا ہے جو کوئی لکڑی پر لٹکایا گیا وہ لعنتی ہے۔“ (گلتیوں ۳/۱۳) ب۔اب ہم جانتے ہیں کہ شریعت جو کہتی ہے اُن سے کہتی ہے جو شریعت کے ماتحت ہیں۔تا کہ ہر ایک کا منہ بند ہو جائے اور ساری دنیا خدا کے نزدیک سزا کے لائق ٹھہرے۔۔۔مگراب شریعت کے بغیر خدا کی ایک راستبازی ظاہر ہوئی۔جس کی گواہی شریعت اور نبیوں سے ہوتی ہے۔یعنی خدا کی وہ راستبازی جو یسوع مسیح پر ایمان لانے سے سب ایمان لانے والوں کو حاصل ہوتی ہے۔اس لیے کہ سب نے گناہ کیا اور خدا کے جلال سے محروم ہیں۔مگر اس کے فضل کے سبب اس مخلصی کے وسیلے سے جو یسوع مسیح میں ہے مفت راستباز ٹھہرائے جاتے ہیں۔اسے خدا نے اس کے خون کے باعث ایک کفارہ ٹھہرایا جو ایمان لانے سے فائدہ مند ہو کونسی شریعت کے سبب سے؟ کیا اعمال کی شریعت سے؟ نہیں بلکہ ایمان کی شریعت سے۔چنانچہ ہم یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ انسان شریعت کے اعمال کے بغیر ایمان کے سبب سے راستباز ٹھہرتا ہے۔“ (رومیوں ۱۹ تا ۳/۲۹) ج۔جھوٹ جائز:۔یہی وجہ ہے کہ پولوس کہتا ہے: ”اگر میرے جھوٹ کے سبب سے خدا کی سچائی۔اس کے جلال کے لیے ظاہر ہوئی تو پھر کیوں گنہ گار کی طرح مجھ پر حکم لگایا جاتا ہے۔“ (رومیوں ۳۱۷) گویا اگر جھوٹ بول کر عیسائیت کی تبلیغ کی جائے تو کوئی حرج نہیں۔و۔کفارہ کی آزادانہ تعلیم ہی کا نتیجہ تھا کہ یسوع کے معابعد ہی عیسائیوں میں خطرناک طور پر بد کاری شروع ہو گئی تھی۔چنانچہ پولوس رسول عیسائیوں کو مخاطب کر کے لکھتا ہے :۔”یہاں تک سننے میں آیا ہے کہ تم میں حرام کاری ہوتی ہے بلکہ ایسی حرامکاری جو غیر قوموں میں بھی نہیں ہوتی۔چنانچہ تم میں سے ایک شخص اپنے باپ کی بیوی کو رکھتا ہے اور تم افسوس تو کرتے نہیں تا کہ جس نے یہ کام کیا تم میں سے نکالا جائے بلکہ شیخیاں مارتے ہو۔“ (۱۔کرنتھیوں ۵/۱۲) پس عیسائیوں کا یہ دعویٰ کہ کفارہ گناہ کو جڑ سے کاٹتا ہے باطل ہے۔عیسائی:۔قرآن میں بھی کفارہ ہے جیسا کہ لکھا ہے:۔فَكَفَّارَتْ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسْكِينَ (المائدة: ٩٠) احمدی:۔قرآن مجید میں لفظ کفارہ سزا کے معنوں میں استعمال ہوا ہے۔آیت کا مطلب