مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 927
927 صرف دوسری بیوی کے لڑکوں میں سے ہی چوتھے تھے۔کیونکہ اس لحاظ سے وہ پانچویں تھے۔(۱) بشیر اول (۲) حضرت خلیفۃ اسیح الثانی (۳) مرزا بشیر احمد (۴) مرزا شریف احمد (۵) مرزا مبارک احمد۔ہاں دوسری بیوی کے زندہ بچوں میں وہ چوتھے تھے۔اور اسی لحاظ سے ان کا ذکر حضرت اقدس علیہ السلام نے تریاق القلوب صفحہ ۴۴ میں فرمایا ہے، لیکن اشتہار ۲۰ / فروری ۱۸۸۶ ء میں نہ تو ”دوسری بیوی“ کی قید ہے اور نہ زندہ بچوں کی شرط ہے۔پس بلا شرط و قید اگر کوئی ”تین کو چار کرنے والا ہے تو وہ صرف اور صرف حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ہیں جو نو برس کے عرصہ میں میعاد پیشگوئی کے اندر پیدا ہوئے۔حضور عمر پانے والے اور خلیفہ ثانی بھی ہو گئے اور دیگر صفات مصلح موعود کا ظہور بھی حضور کی ذات میں ہوا۔پس حضور ہی بلاشبہ مصلح موعود ہیں۔نبوت حضرت مسیح موعود علیہ السلام از تحریرات خود ا۔پکٹ جو انگلستان کا ایک جھوٹا مدعی نبوت تھا۔اس کے خلاف اشتہار لکھا۔اور اس کے آخر میں جس جگہ راقم مضمون کا نام لکھا جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ الفاظ لکھے:۔The Prophet Mirza Ghulam Ahmad یعنی النبی مرزا غلام احمد “۔( ذکر حبیب صفحه ۱۰۶ ۱۰۷ از مفتی محمد صادق صاحب ) ۲۔اس اُمت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی برکت سے ہزار ہا اولیاء ہوئے ہیں اور ایک وہ بھی ہوا جو امتی بھی ہے اور نبی بھی۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۰ حاشیه ) آنے والے مسیح موعود کا حدیثوں سے پتہ لگتا ہے اُس کا انہیں حدیثوں میں یہ نشان دیا گیا ہے کہ وہ نبی بھی ہوگا اور امتی بھی۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۳۱) ۴۔سو میں نے محض خدا کے فضل سے نہ اپنے کسی ہنر سے اس نعمت سے کامل حصہ پایا ہے جو مجھ سے پہلے نبیوں اور رسولوں اور خدا کے برگزیدوں کو دی گئی تھی۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه )