مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 928 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 928

928 ۵۔خدا تعالیٰ نے مجھے تمام انبیاء علیہم السلام کا مظہر ٹھہرایا ہے اور تمام نبیوں کے نام میری طرف منسوب کئے ہیں۔میں آدم ہوں میں شیث ہوں میں نوح ہوں میں ابراہیم ہوں میں الحق ہوں میں اسمعیل ہوں میں یعقوب ہوں میں یوسف ہوں میں موسیٰ ہوں میں داؤ دہوں میں عیسی ہوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کا میں مظہر ا تم ہوں یعنی ظلمی طور پر محمد اور احمد تہوں۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۷۶ ) - الهام يَوْمَيذٍ تُحَدِثُ أَخْبَارَهَا بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَى لَهَا - ( ترجمه از حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ) اُس دن زمین اپنی باتیں بیان کرے گی کہ کیا اسپرگزرا۔خدا اس کے لئے اپنے رسول پر وحی نازل کرے گا کہ یہ مصیبت پیش آئی ہے۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۹۵) ے۔”خدا کی مہر نے یہ کام کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنے والا اس درجہ کو پہنچا کہ ایک پہلو سے وہ اُمتی ہے اور ایک پہلو سے نبی۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۹۹)۔اور خود حدیثیں پڑھتے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں اسرائیلی نبیوں کے مشابہ لوگ پیدا ہوں گے اور ایک ایسا ہوگا کہ ایک پہلو سے نبی ہوگا اور ایک پہلو سے امتی۔وہی مسیح موعود کہلائے گا۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفر ۱۰۴ حاشیه ) ۹ خدا تعالیٰ کی مصلحت اور حکمت نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے افاضہ روحانیہ کا کمال ثابت کرنے کے لئے یہ مرتبہ بخشا ہے کہ آپ کے فیض کی برکت سے مجھے نبوت کے مقام تک پہنچایا۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۵۴ حاشیه ) ۱۰۔پس اس میں کیا شک ہے کہ میری پیشگوئیوں کے بعد دنیا میں زلزلوں اور دوسری آفات کا سلسلہ شروع ہو جانا میری سچائی کے لئے ایک نشان ہے۔یادر ہے کہ خدا کے رسول کی خواہ کسی حصہ زمین میں تکذیب ہو مگر اس تکذیب کے وقت دوسرے مجرم بھی پکڑے جاتے ہیں۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۶۵) ا۔اور کانگڑہ اور بھا گسو کے پہاڑ کے صدہا آدمی زلزلہ سے ہلاک ہو گئے۔اُن کا کیا قصور