مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 845
845 أُعْطِيتُ قُوَّةَ ثَلَاثِينَ رَجُلًا فِي الْبِضَاعِ۔» (فردوس الاخبار دیلمی بحوالہ کنز الحقائق فی احادیث خیر الخلائق باب الالف برحاشیہ جامع الصغیر باب الالف مصری جلدا) کہ مجھے جماع میں تمہیں مردوں کی قوت دی گئی ہے۔“۔حضرت سلیمان علیہ السلام نے ایک ہی رات میں سو بیویوں سے مجامعت کی۔(مسند امام احمد بن حنبل مسند ابي هريرة حديث نمبر ۷۰۹۷ - بخارى كتاب النكاح باب قول الرجل لا طُوفَنَّ اللَّيْلَةَ عَلَى نِسَائِی مسلم كتاب الايمان بَابُ الْإِسْتِثْنَاءِ فِي اليمين وغيرها۔نسائى كتاب الايمان والنذور باب الاستثناء فى اليمين - حوالہ جامع الصغير للسيوطى حرف الكاف مصری جلد ۲ صفحه ۸۵) ۲۰۔ٹانک وائین مرزا صاحب نے حکیم محمد حسین صاحب قریشی مرحوم کی معرفت ٹانک وائن منگوائی؟ جواب:۔1۔ٹانک وائن شراب نہیں ہوتی بلکہ ایک دوائی ہے جو مختلف قسم کی بیماریوں خصوصاً بچہ پیدا ہونے کے بعد زچہ کے لئے مفید ہے۔چنانچہ مشہور کتاب METERIA MEDICA" OF PHARACAUTICAL COMBINATIONS AND "۔SPECIALITIES میں جو علم اجزاء وخواص الا دو یہ کی کتاب ہے ٹانک وائن“ کے متعلق لکھا ہے:۔("Restorative after childs birth prophylactic against malarial fevers, anaemia, anorexia" Page 197) کہ ٹانک وائن بچہ کی ولادت کے بعد زچہ کی بحالی طاقت کے لئے مفید ہے نیز ملیریا کے زہر کو زائل کرنے اور کمی خون اور بھوک نہ لگنے کے لئے بھی مفید ہے۔اب جب ہم حضرت اقدس کے محولہ خط کو جس میں ٹانک وائن کا ذکر ہوا ہے پڑھتے ہیں تو اس میں کہیں بھی حضور نے اس کے متعلق یہ نہیں لکھا کہ میں نے اسے خود استعمال کرنا ہے۔حضرت اقدس خاندانی حکیم بھی تھے اور اکثر غریب بیماروں کو بعض اوقات نہایت قیمتی ادویہ اپنی گرہ سے دے دیا کرتے تھے۔لہذا محض دوائی منگوانے سے یہ نتیجہ نکالنا کہ اسے حضور نے خود استعمال فرمایا۔انتہائی بغض کا نتیجہ ہوگا۔۲۔ہاں اس خط کے ساتھ ملحق خط میں حضرت اقدس نے اپنے گھر میں صاحبزادہ مرزا مبارک احمد کی ولادت کا ذکر فرما کر بعض دوائیں طلب فرمائی ہیں پس ٹانک وائین بھی غالبا ز چہ ہی کے