مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 840 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 840

840 جس کو ہسٹیریا ہو، وہ نبی نہیں ہو سکتا۔بقول ڈاکٹر شاہ نواز خاں صاحب اسٹنٹ سرجن جہلم (ریویو آف ریلیجنز جلد ۲۵ جلد ۸ صفحه ۱۲۱ ۲۹۲۰ اگست ۱۹۲۶ء) پس ثابت ہوا مرزا صاحب نبی نہ تھے ان کو کا ٹالپسی CATALEPSY کا مرض تھا۔(رسالہ مراق مرزا مؤلفہ حبیب اللہ صفحہ ۲) جواب:۔(۱) خدا کے انبیا ء کو ہمیشہ مجنون ہی کہا جاتا ہے۔قرآن میں کہا ہے أَنَّا لَتَارِكُوا الِهَتِنَا لِشَاعِرِ مَجْنُونِ (الصَّفت: ۳۷) (۲) سب انبیاء کے سردار آنحضرت صلعم کے بد باطن دشمنوں نے آپ کے متعلق بھی یہی بکواس کی تھی۔چنانچہ ملاحظہ ہو کتاب "A Contribution to the History of Islamic Civilisation" (by Von Kremer Page 180-185) اصل الفاظ یہ ہیں :۔"Our acquaintance here with the fable, later on repeated with a peculiar zest, that Mohammed invented the story of his intercourse with Gebriel in order to allay the anxiety of Khadijah for epileptic fits with which he was often seized۔ii) Guibert of Nogent writes, Mohammed however, was soon seized with epileptic fits, and Khadijah frightened and alarmed at this malady, hastened to the hermit for an explanation۔She was, thereupon assured that the apparent epilepsy was only the condition in which Mohammed was honoured with divine revelations۔"۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ ہرگز نہیں فرمایا کہ مجھ کو مراق ہے۔یہ غلط ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مراق تھا۔حضرت مسیح موعود کو دوران سر یعنی سر درد کا مرض ضرور تھا اور حضرت نے اپنی قریباً ہر ایک کتاب میں اس کا ذکر فرمایا ہے۔مگر حضور نے ایک مقام پر بھی اس کا نام مراق نہیں رکھا۔بدرے جون ۱۹۰۶ء جس کا حوالہ معترضین نے دیا ہے وہ حضرت کی تحریر نہیں بلکہ