مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 829 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 829

829 يُخَالِفُ حَالَ مُوسَى وَدَاوُدَ وَ عِيسَى عَلَيْهِمُ السَّلامُ حَيْثُ كَانَ أُمِّيَّا وَكَانُوا يَكْتُبُونَ۔“ بیضاوی مطبوعه مطبع احمدی دبلی جلد ۳ صفحه ۹۶) یعنی ہم نے ایسے ہی قرآن مجید کو بیک وقت نازل کرنے کی بجائے تھوڑا تھوڑا کر کے نازل کیا ہے تا کہ ہم تیرے دل کو اس سے مضبوط کریں اور تو اسے بآسانی یا درکھ سکے اور سمجھ سکے۔یہ اس لئے ہوا کہ آنحضرت صلعم کا حال موسیٰ۔داؤد اور عیسی علیہم السلام سے مختلف تھا۔بدیں وجہ کہ آپ ”اُمی“ تھے مگر موسیٰ داؤد اور عیسی علیہم السلام لکھے پڑھے ہوئے تھے۔۴۔حضرت امام رازی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں:۔إِنَّهُ عَلَيْهِ السَّلَامُ لَمْ يَكُنْ مِنْ اَهْلِ الْقِرَاءَةِ وَالْكِتَابَةِ فَلَوْ نُزِّلَ عَلَيْهِ ذَلِكَ جُمْلَةً وَاحِدَةً كَانَ لا يَضْبِطُهُ وَلَجَازَ عَلَيْهِ الْغَلَطُ وَالسَّهُمُ وَإِنَّمَا نَزَلَتِ التَّوْرَاةُ جُمْلَةً لَأَنَّهَا مَكْتُوبَةٌ يَقْرَءُ هَا مُوسَى۔“ ( تفسیر کبیر رازی جلد ۶ صفحه ۴۷۲ مطبوعہ مطبع اول۔نیا ایڈیشن جلد ۲۴ صفحہ ۷۸ مصر زیر آیت بالا الفرقان : ۳۳) یعنی آنحضرت صلعم لکھے پڑھے ہوئے نہیں تھے۔پس اگر آپ پر قرآن مجید ایک ہی مرتبہ سارا نازل ہو جاتا تو آپ اسے محفوظ نہ رکھ سکتے اور اس میں غلطیاں اور سہو جائز ہو جاتا لیکن تو رات جو بیک وقت نازل ہو گئی تھی تو اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ لکھی لکھائی تھی اور حضرت موسی“ پڑھنا جانتے تھے۔“ ۵۔حدیث نبوی میں ہے :۔اَوَّلُ مَنْ خَطَّ بِالْقَلَمِ إِدْرِيسُ۔(مسند امام احمد بن حنبل بحوالہ کنوز الحقائق فی احادیث خیر الخلائق مصنفہ امام عبدالرؤف المنادی باب الالف بر حاشیہ جامع الصغیر مطبوعہ مصر جلد اصفحه ۸۹) کہ سب سے پہلے حضرت ادریس علیہ السلام نے قلم سے لکھنا شروع کیا۔۶۔سیرۃ ابن ہشام میں ہے:۔یہی اور میں پیغمبر ہیں اور انہی کو پہلے نبوت ملی اور انہی نے قلم سے لکھنا ایجاد کیا۔“ (سیرۃ ابن ہشام مترجم اردو جلد اصفحہ امطبوعہ رفاہ عام سٹیم پریس لاہور و مطبوعہ جامعہ عثمانیہ حیدر آباد دکن ۱۳۶۷ھ ) احراری امیر شریعت :- اگر نبی کسی سے پڑھے تو پھر استاد کبھی کبھی اس کے کان بھی کھینچے گا۔اسے مار بھی پٹے گی۔بڑا ہو کر پھر کس طرح ان کے سامنے سراٹھا سکے گا۔