مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 813 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 813

813 جواب۔شہادۃ القرآن حضرت اقدس کے ابتدائے دعوئی کی تصنیف ہے جب کہ ابھی سلسلہ بیعت شروع ہوئے دو تین سال کا عرصہ ہوا تھا۔پس ظاہر ہے کہ وہ لوگ جو غیر احمدیت کی حالت سے نکل کر اس سلسلہ میں داخل ہوئے تھے ان کی وہ پرانی بیماری یک دم تو دور نہ ہوسکتی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تربیت کے عظیم الشان اثر کا اندازہ ابتدائی سالوں میں کرنا نادانی ہے۔لازم ہے کہ حضرت کی وفات کے قریب احمدیوں کی اخلاقی حالت کا مقابلہ ان کی ابتدائے دعوی مسیح موعود کی اخلاقی حالت کے ساتھ کیا جائے تو اس میں زمین آسمان کا فرق نکلے گا۔بیشک حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ابتدائے دعوئی میں بعض مریدین کی بداخلاقی کا ذکر فرما کر ان کو اصلاح کی طرف توجہ دلائی جس طرح ایک شفیق اور محسن باپ اپنے بیٹوں کی خطا کاریوں پر ان کو سرزنش بھی کرتا ہے لیکن کیا اس کے بعد ان لوگوں نے اپنی اصلاح نہیں کر لی تھی؟ اور کیا حضرت نے بعد میں اپنی جماعت کی حیرت انگیز اخلاقی و روحانی ترقی کا ذکر نہیں فرمایا ؟ " أَفَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الكتب وَتَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ “ (البقرة: ۸۶) لوسنو ! ا۔افسوس کہ ہماری جماعت کی ایمانداری اور اخلاص پر اعتراض کرنے والے دیانت اور راستبازی سے کام نہیں لیتے۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۷۲) ۲۔پھر اپنی جماعت کے متعلق تحریر فرماتے ہیں:۔اکثران میں صالح اور نیک بخت ہیں۔“ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ۱۷۲) ۳۔”میرے لئے یہ عمل کافی ہے کہ ہزارہا آدمیوں نے میرے ہاتھ پر اپنے طرح طرح کے گنا ہوں سے تو بہ کی ہے اور ہزار ہا لوگوں میں بعد بیعت میں نے ایسی تبدیلی پائی ہے کہ جب تک خدا کا ہاتھ کسی کو صاف نہ کرے ہرگز ایسا صاف نہیں ہوسکتا اور میں حلفاً کہہ سکتا ہوں کہ میرے ہزار ہا صادق اور وفادار مرید بیعت کے بعد ایسی پاک تبدیلی حاصل کر چکے ہیں کہ ایک ایک فردان میں بجائے ایک ایک نشان کے ہے۔‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۲۴۹) ۴۔”ہزار ہا انسان خدا نے ایسے پیدا کئے کہ جن کے دلوں میں اُس نے میری محبت بھر دی بعض نے میرے لئے جان دے دی اور بعض نے اپنی مالی تباہی میرے لئے منظور کی اور بعض میرے لئے اپنے وطنوں سے نکالے گئے اور ڈکھ دیئے گئے اور ستائے گئے اور ہزار ہا ایسے ہیں کہ وہ اپنے نفس کی حاجات پر مجھے مقدم رکھ کر اپنے عزیز مال میرے آگے رکھتے ہیں۔اور میں دیکھتا ہوں کہ اُن کے دل