مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 790
790 جلد ۱۹ صفحه ۲۹۱) اور وہ یہ ہے کہ حضرت عیسی خدا تعالیٰ کی قدرت مجردہ سے بے باپ پیدا ہوئے۔(۲) كَذَالِكَ تَوَلَّدُ عِيسَى مِنْ دُون الأب (مواہب الرحمن روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحہ ۲۹۵) اسی طرح سے حضرت عیسی علیہ السلام کا بے باپ پیدا ہونا ہے۔(۳) اور جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام یوسف نجار کے نطفہ سے پیدا ہوئے وہ جہالت کی وجہ سے حقیقت کو نہیں جانتے۔“ (ترجمہ عربی موہب الرحمن روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۲۹۵) (۴) کشتی نوح صفحه ۴۵ طبع اول۔مریم صدیقہ نے پارسائی کی۔(۵) من عجب تر از مسیح بے پدر ( در مشین فارسی صفحه ۱۱۴) کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۸ ) (۶) تحفہ گولڑویہ صفحه ۲۳،صفه ۶۳ ، صفحہ ۶۸ حاشیہ صفحہ اے، حاشیہ صفحہ ۲۰ طبع اول۔۵۶۔نبی کی ہر دعا قبول نہیں ہوتی مرزا صاحب نے مبارک احمد اور مولوی عبد الکریم صاحب کی صحت کیلئے دعائیں کیں۔مگر قبول نہ ہوئیں اور وہ فوت ہو گئے۔الجواب:۔ضروری نہیں کہ نبی کی ہر دعا قبول ہو۔ا۔صحیح ترمذی میں ہے۔آنحضرت صلعم نے فرمایا: - إِنِّي سَأَلْتُ اللَّهَ فِيهَا ثَلَاثًا فَأَعْطَانِي اثْنَتَيْنِ وَمَنَعَنِى وَاحِدَةً (ترمذی ابواب الفتن باب ما جاء في سؤال النبي ثلاثا۔۔۔۔۔) که میں نے اللہ تعالیٰ سے تین دعائیں کیں۔جن میں سے خدا نے دومنظور کر لیں اور ایک نا منظور کر دی۔وہ نا منظور دعا یہ ھی۔سَأَلْتُهُ أَنْ لَا يُذِيقَ بَعْضُهُمْ بَأْسَ بَعْضٍ فَمَنَعَنِيُّهَا (ايضأنيز مشکواة كتاب احوال القيامة و بدء الخلق باب فضائل سید المرسلین ) کہ میں نے دعا کی کہ میری امت کا ایک حصہ دوسرے حصہ سے نہ لڑے مگر خدا نے منظور نہ کی۔اسْتَأْذَنُتُ رَبِّي أَنْ أَسْتَغْفِرَ لَا مِّى فَلَمْ يَأْذَنُ لِي۔“ (مسلم کتاب الجنائز باب استئذان النبي صلى الله علیه وسلم ربۂ ) کہ میں نے خدا تعالیٰ سے دعا کی کہ مجھے اپنی والدہ کے لئے استغفار کرنے کی اجازت دی جائے مگر خدا تعالیٰ نے مجھے اجازت نہ دی۔نیز دیکھو تفسیر قادری موسومه به تفسیر حسینی مترجم اردو جلد از یر آیت مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَنْ يُسْتَغْفِرُوا۔۔۔۔۔صفحه ۴۱۵ مطبع مجیدی کانپور۱۹۳۰ء)