مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 693 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 693

693 خدا سے ہی حاصل کرے گا اور قرآن اور حدیث میں کسی اُستاد کا شاگرد نہیں ہو گا۔سومیں حلفاً کہہ سکتا ہوں کہ میرا حال یہی حال ہے کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ میں نے کسی انسان سے قرآن یا حدیث یا تفسیر کا ایک سبق بھی پڑھا ہے یا کسی مفتر یا محدث کی شاگردی اختیار کی ہے۔پس یہی مہدویت ہے جو نبوت محمدیہ کے منہاج پر مجھے حاصل ہوئی ہے اور اسرار دین بلا واسطہ میرے پر کھولے گئے۔“ ایام اصلح۔روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۹۴) (ب) اس مضمون پر بحث کرتے ہوئے ذرا آگے چل کر فرماتے ہیں:۔مہدویت سے مراد وہ بے انتہا معارف الہیہ اور علوم حکمیہ اور علمی برکات ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بغیر واسطہ کسی انسان کے علم دین کے متعلق سکھلائے گئے۔“ ( ایام الصلح۔روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۹۶) اس عبارت میں بعینہ وہی مضمون ہے جو معترض کی پیش کردہ عبارت میں ہے اور اس کے ساتھ ہی اس میں ان الفاظ کی مکمل تشریح بھی موجود ہے جن کے اجمال سے معترض نے ناجائز فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش کی ہے۔(ج) اگلے صفحہ پر اسی مضمون کو مندرجہ ذیل الفاظ میں سہ کر ر بیان فرمایا ہے۔”روحانی اور غیر فانی برکتیں جو ہدایت کا ملہ اور قوت ایمانی کے عطا کرنے اور معارف اور لطائف اور اسرار الہیہ اور علوم حکمیہ کے سکھانے سے مراد ہے اُن کے پانے کے لحاظ سے وہ مہدی کہلائے گا۔" ( ایام الصلح۔روحانی خزائن جلد۴ اصفحہ ۳۹۷) اس عبارت میں بھی مہدویت کی تعریف کو دہرایا گیا ہے۔” معارف لطائف“ اور اسرایا الہیہ اور علوم حکمیہ کے الفاظ اس بات کی قطعی دلیل ہے کہ معترض کی پیش کردہ صفحہ ۱۴۷ والی عبارت میں بھی انہی امور کا ذکر ہے۔قرآن مجید کے الفاظ پڑھنے کا ذکر نہیں۔جیسا کہ اس عبارت میں علم دین اور اسرار دین کے الفاظ اس پر گواہی دے رہے ہیں اور جن کے متعلق او پر لکھا جا چکا ہے۔(د) اسی دلیل کو اور زیادہ وضاحت سے بیان کرتے ہوئے صفحہ ۱۵۶ پر حضرت اقدس فرماتے ہیں:۔ہزار ہا اسرار علم دین کھل گئے۔قرآنی معارف اور حقائق ظاہر ہوئے۔کیا ان باتوں کا پہلے