مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 596 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 596

596 فلاں پیشگوئی پوری نہ ہوئی۔یہ محض افترا ہے بلکہ تمام پیشگوئیاں پوری ہوگئیں اور میری کسی پیشگوئی پر کوئی ایسا اعتراض نہیں ہو سکتا جو پہلے نبیوں کی پیشگوئیوں پر جاہل اور بے ایمان لوگ نہیں کر چکے۔“ (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۹۶) ۲۔اے نادان! اول تعصب کا پردہ اپنی آنکھ پر سے اُٹھا۔تب مجھے معلوم ہو جائے گا کہ سب پیشگوئیاں پوری ہو گئیں۔خدا تعالیٰ کی نصرت ایک تند اور تیز دریا کی طرح مخالفوں پر حملہ کر رہی ہے پر افسوس کہ ان لوگوں کو کچھ بھی محسوس نہیں ہوتا۔زمین نے نشان دکھلائے اور آسمان نے بھی۔اور دوستوں میں بھی نشان ظاہر ہوئے ہیں اور دشمنوں میں بھی۔مگر اندھے لوگوں کے نزدیک ابھی کوئی نشان ظاہر نہیں ہوا۔لیکن خدا اس کام کو نا تمام نہیں چھوڑے گا جب تک وہ پاک اور پلید میں فرق کر کے نہ دکھلاوے“ (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۰۵) ۲ صفح۳۰۵)۔ایک یہ بھی اُن کا اعتراض ہے کہ پیشگوئیاں پوری نہیں ہوئیں۔اس اعتراض کے جواب میں تو صرف اس قدر لکھنا کافی ہے کہ لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ۔اگر وہ میری کتابوں کو غور سے دیکھتے یا میری جماعت کے اہلِ علم اور واقفیت سے دریافت کرتے تو انہیں معلوم ہوتا کہ کئی ہزار پیشگوئی اب تک پوری ہو چکی ہے اور ان پیشگوئیوں کے پورا ہونے کے صرف ایک دو گواہ نہیں بلکہ ہزار ہا انسان گواہ ہیں۔“ ( ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۶۸-۳۶۹) ۴۔ایک دو اور پیشگوئیوں پر بھی اعتراض کرتے ہیں کہ وہ پوری نہیں ہوئیں۔مگر یہ سراسران کا افترا ہے اور بیچ اور واقعی یہی بات ہے کہ میری کوئی ایسی پیشگوئی نہیں کہ جو پوری نہیں ہوگئی۔اگر کسی کے دل میں شک ہو تو سیدھی نیت سے ہمارے پاس آجائے اور بالمواجہ کوئی اعتراض کر کے اگر شافی کافی جواب نہ سنے تو ہم ہر ایک تاوان کے سزاوار ٹھہر سکتے ہیں۔“ (حقیقة المهدی، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۴۰ - ۴۴۱ )