مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 22
22 اعلیٰ کوئی ادنی کوئی باورچی اور کوئی باغ کا مالی اسی طرح اس کے اصطبل میں مختلف قسم کے گھوڑے اور جانور ہوتے ہیں مگر اس اختلاف سے افسر کی ہستی کا انکار نہیں ہو سکتا۔(۴) اعتراض چہارم :۔جو لوگ خدا کے مقر ہیں وہ بھی گناہ کرتے ہیں۔اگر خدا ہے تو اس کے قائل کیوں گناہ سے نہیں بچتے ؟ جواب اوّل:۔نافرمانی سے یہ نتیجہ نکالنا غلط ہے، ہمارے ملک میں کئی چور اور ڈاکو ہیں کیا اس سے یہ نتیجہ نکل سکتا ہے کہ یہاں کوئی حاکم نہیں ؟ حالانکہ وہ اس بات کا اعتقادر کھتے ہیں کہ فلاں حاکم ہے۔جواب دوم:۔یہ کہنا کہ خدا پر ایمان لا کر لوگ گناہ کرتے ہیں یہ بالکل غلط ہے۔صرف منہ سے کہہ دینا کہ ہم خدا کو مانتے ہیں۔اس سے دل میں ایمان ثابت نہیں ہوتا۔جولوگ ایسا کرتے ہیں وہ صریحا نا فرمانی کرتے ہیں۔ان کے دل میں حقیقی ایمان نہیں بلکہ ان کے ایمان میں ضعف ہے۔(۵) اعتراض پنجم : اگر خدا ہے تو کہاں ہے؟ اور کب سے؟ جواب اوّل:۔یہ سوال مہمل ہے۔کب اور کہاں زمانہ اور مکان ہیں جو مخلوق ہیں۔لہذا حادث میں قدیم کا محدود ہونا محال ہے۔جواب دوم: اسی طرح دہریوں سے ہم پوچھتے ہیں کہ دنیا کب سے ہے؟ اگر کہیں قدیم سے تو ہم کہیں گے کہ خدا بھی قدیم ہے۔اگر کہیں فلاں زمانہ سے تو ثابت ہوا کہ دنیا حادث ہے۔بتاؤ اس حادث کا محدث کون ہے؟