مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 23 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 23

23 اسلام اور ویدک دھرم خدا تعالیٰ جو علیم اور حکیم ہے اس نے دنیا کو ظلمت و گمراہی کی تاریک و تار گھٹاؤں میں گھرا دیکھ کر اپنی سنت قدیمہ کے مطابق دنیا ئے جہالت کو منور کرنے کرنے کے لئے نور اسلام ظاہر کیا۔یہ مذہب فاران کی چوٹیوں پر (بائیل استثناء باب ۳۳ آیت ۲) سے تمام دنیا پر چمکا اور کروڑہا انسانوں کو خواب غفلت سے بیدار کر کے منزل مقصود تک پہنچایا۔تمام دنیا کی متحدہ طاقتوں نے اس نور خداوندی کو بجھانے کی کوشش کی لیکن یہ بچہ تلواروں کے سایہ میں پلا ، پھلا اور پھولا۔حتی کہ ایک وقت آیا جب دنیا کا کونہ کونہ اس ” سراج منیر (الاحزاب : ۴۷) کی ظلمت سوز ضیاء سے منور ہو گیا۔ہزار ہامذا ہب اس کے مقابل پر آئے مگر اسلام کے دلائل بینہ و براہین ساطعہ کے آگے سرنگوں ہوئے بغیر ان کے لئے اور کوئی چارہ نہ تھا۔وید جو ممکن ہے ابتدائے دنیا میں جب انسانی دماغ نے ابھی منازل ارتقاء طے نہ کی تھیں (دیکھو ستیارتھ پرکاش باب سے دفعہ ہے ) ابتدائی تعلیم دینے کے لئے نازل ہوئے ہوں لیکن آج جبکہ ترقی علوم سے انسانی دماغ ارتقاء کے بلند ترین مقام پر پہنچ چکا ہے۔اس ویدک تعلیم کو عالمگیر اور قابل تبع قرار دینا دسمبر میں برف بیچنے کے مترادف ہے۔(۱) عالمگیر کامل الہامی کتاب کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے عالمگیر اور الہامی ہونے کا پہلے خود دعوی کرے اور پھر اس کے دلائل بھی خود ہی بیان کرے۔قرآن کریم فرماتا ہے: إِنَّهُ لَتَنْزِيلٌ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الشعراء: ۱۹۳) کہ یہ کتاب خدا کی طرف سے نازل ہوئی ہے۔پھر فرمایا : نُزِّلَ عَلَى مُحَمَّدٍ (محمد: ۳) کہ یہ کتاب محمد ﷺ پر نازل ہوئی ہے۔پھر فرماتا ہے: لِيَكُونَ لِلْعَلَمِينَ نَذِيرًا (الفرقان : ۲) کہ قرآن مجید اس لئے نازل کیا گیا ہے تا کہ تمام دنیا کے لوگوں کے لئے موجب ہدایت ہو مگر اس کے مقابل دید نہ تو اپنے الہامی ہونے کے مدعی ہیں اور نہ وہ اپنے ملہمین کا کچھ اتا پتہ بتاتے ہیں کہ وہ تھے کون؟ انسان تھے یا آگ، پانی، ہوا ،سورج ؟ ان کی زندگی کیسی تھی؟ انہوں نے وید کی تعلیم پر کس طرح پر عمل کیا؟ کس طرح تبلیغ کی؟ تاکہ ہمارے لئے وید کی تحقیق کرنے کے لیے آسانی ہوتی مگر ویدوں نے ان سب باتوں کو نظر انداز کر کے اپنے غیر مکمل ہونے کا کافی ثبوت بہم پہنچا دیا ہے اندریں صورت آریہ صاحبان کا وید کو کامل الہامی اور عالمگیر کتاب ثابت