مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 578 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 578

578 صدق سے میری طرف آؤ اسی میں خیر ہے ہیں درندے ہر طرف میں عافیت کا ہوں حصار اک زماں کے بعد اب آئی ہے یہ ٹھنڈی ہوا پھر خدا جانے کہ کب آدیں یہ دن اور یہ بہار خاکسار مرزا محمد الحق بیگ پٹی ضلع لاہور۔حال وارد چک نمبر ۱۶۵۔۲ بی منقول از الفضل ۲۶ فروری ۱۹۳۲ صفحه ۹) ۵۔پانچواں ثبوت مرزا سلطان محمد صاحب کی تو بہ کا وہ چیلنج ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے معترض علماء کو دیا۔فرمایا:۔فیصلہ تو آسان ہے سواگر جلدی کرنا ہے تو احمد بیگ کے داما دسلطان محمد سے کہو کہ تکذیب کا اشتہار دے۔پھر اس کے بعد جو میعاد خدا تعالیٰ مقرر کرے اگر اس سے اس کی موت تجاوز کرے تو 66 میں جھوٹا ہوں۔“ اور ضرور ہے کہ یہ وعید کی موت اس سے تھی رہے جب تک وہ گھڑی نہ آجائے کہ اس کو بے باک کر دے۔سو اگر جلدی کرنا ہے تو اٹھو اور اس کو بے باک اور مکذب بناؤ اور اس سے اشتہار دلاؤ اور خدا کی قدرت کا تماشہ دیکھو۔“ ( انجام آنقم ، روحانی خزائن جلدا اصفحه ۳۲ حاشیه ) اس اعلان کو شائع ہوئے پچاس سال گزر گئے اور حضرت مسیح موعود اس اعلان کے بعد بارہ سال تک زندہ رہے۔مگر کوئی مخالف مولوی مرزا سلطان محمد سے تکذیب کا اشتہارنہ دلا سکا۔پس مندرجہ بالا پانچ دلائل سے یہ بات بھی روز روشن کی طرح واضح ہوگئی کہ مرزا سلطان محمد نے پیشگوئی کے مطابق توبہ کی اور اس وجہ سے تین سالہ میعاد کے اندر فوت نہ ہوئے ،محمدی بیگم بیوہ نہ ہوئی اور اس لئے نکاح نہ ہوا۔“ ( اذا فات الشرط فات المشروط ) 66 اور ان سب امور کا نتیجہ یہ ہوا کہ کلاب متعددہ “ نے مختلف مواقع پر اپنی بدگوئی کی عادت کے مطابق حضرت اقدس کی اس پیشگوئی پر تمسخر اور استہزاء کیا اور حضور کی یہ پیشگوئی اپنی پوری شان کے ساتھ پوری ہوئی۔حضرت مسیح موعود نے بے شک ازالہ اوہام اور اپنی دوسری کتابوں میں زور دیا ہے کہ میرا نکاح محمدی بیگم سے ہو جائے گا اور بڑی متحد یا نہ عبارتیں تحریر فرمائی ہیں مگر سوال یہ ہے کہ نکاح کب ہو گا؟ ظاہر ہے کہ جب سلطان محمد کی موت پر وہ بیوہ ہو جائے گی۔سلطان محمد کی تو بہ