مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 574 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 574

574 ہونے والی ہے۔زید اگر عمر اور بکر سے یہ کہے کہ تم دونوں دو گھنٹہ کے اندر کوئیں میں گر کر مر جاؤ گے۔اب اگر ایک ہی گھنٹہ بعد عمر واقعی کوئیں میں گر کر مر جائے تو طبعا وفطرتا بکر کو اپنی موت کا یقین ہو جائے گا۔پس جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے احمد بیگ اور سلطان محمد دونوں کی موت کی پیشگوئی کی تھی ، اور احمد بیگ عین میعاد مقررہ کے اندر حسب پیشگوئی مرگیا تو سلطان محمد پر خوف طاری ہونا اور اس کا تو بہ واستغفار کی طرف رجوع کرنا یقینی اور لازمی امر تھا۔چنانچہ حضور تحریر فرماتے ہیں:۔(الف) سو ایک دانا سوچ سکتا ہے کہ احمد بیگ کے مرنے کے بعد جس کی موت پیشگوئی کی ایک جز تھی دوسری جز و والے کا کیا حال ہوا ہوگا ؟ گویا وہ جیتا ہی مر گیا ہوگا۔چنانچہ اس کے بزرگوں کی طرف سے دو خط ہمیں بھی پہنچے جو ایک حکیم صاحب باشندہ لاہور کے ہاتھ سے لکھے ہوئے تھے، جن میں انہوں نے اپنی تو بہ اور استغفار کا حال لکھا ہے سو ان تمام قرائن کو دیکھ کر ہمیں یقین ہو گیا تھا کہ تاریخ وفات سلطان محمد قائم نہیں رہ سکتی۔“ ( اشتہار 4 ستمبر ۱۸۹۴ء مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۴۲) (ب) ” اور جب احمد بیگ فوت ہو گیا تو اس کی بیوہ عورت اور دیگر پس ماندوں کی کمر ٹوٹ گئی۔وہ دعا اور تضرع کی طرف بہ دل متوجہ ہو گئے۔جیسا کہ سنا گیا ہے کہ اب تک احمد بیگ کے داماد کی والدہ کا کلیجہ اپنے حال پر نہیں آیا۔سوخدا دیکھتا ہے کہ وہ شوخیوں میں کب آگے قدم رکھتے ہیں۔پس اس (حجۃ اللہ ، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۱۵۹) وقت وعدہ اس کا پورا ہوگا۔“ ۲۔سلطان محمد کی تو بہ کا دوسرا ثبوت اس کا مندرجہ ذیل تحریری اور دستخطی بیان ہے۔انبالہ چھاؤنی ۱۳۔۳۔۲۰ برادرم سلمه ! نوازشنامہ آپ کا پہنچا۔یاد آوری کا مشکور ہوں میں جناب مرزا جی صاحب مرحوم کو نیک بزرگ، اسلام کا خدمت گزار، شریف النفس خدایاد پہلے بھی اور اب بھی خیال کر رہا ہوں۔مجھے ان کے مریدوں سے کسی قسم کی مخالفت نہیں ہے بلکہ افسوس کرتا ہوں کہ چند ایک امورات کی وجہ سے ان کی زندگی میں ان کا شرف حاصل نہ کر سکا۔نیازمند سلطان محمد از انباله رسالہ نمبر ۹ ( ان کا اصل خط عکسی اگلے صفحہ پر دیکھیں)