مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 572 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 572

572 ۵۔لڑ کی بیوہ نہ ہوگی۔( نتیجہ شق چہارم)۔اس وجہ سے نکاح نہ ہوگا کیونکہ نکاح بیوہ ہونے کے بعد ہی ہونا تھا۔انجام آنتقم ، روحانی خزائن جلدا اصفحه ۲۱۶) ے۔اور وہ لوگ جو ہر حالت میں زبان نکالنے کے عادی ہیں (جن کو قرآن کریم نے اعراف ع ۲۲ میں یکھت کے لفظ سے یاد کیا ہے ) وہ اس پر اعتراض کرتے رہیں گے۔(يَبْقَى مِنْهُ كَلَابٌ مُتَعَدِّدَةٌ) پیشگوئی پوری ہوگئی غرضیکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی مندرجہ بالا امور پر مشتمل تھی۔آؤ اب ذرا واقعات پر نگاہ ڈالیں اور دیکھیں کہ کیا خدا کے مسیح موعود کی بیان فرمودہ باتیں پوری ہوئیں یا نہ؟ واقعات نے بتا دیا کہ حضرت مسیح موعود نے جس طرح پیشگوئی کی تھی ، حرف بحرف اسی طرح پوری ہوئی :۔ا۔احمد بیگ نے محمدی بیگم کا نکاح سے اپریل ۱۸۹۲ء کو مرزا سلطان محمد سے کر دیا۔۲۔احمد بیگ نے تو بہ کی شرط سے فائدہ نہ اٹھایا اور روز نکاح سے پانچ مہینے اور ۲۴ دن بعد یعنی ۳۰ ستمبر ۱۸۹۲ء کو فوت ہو گیا۔اور يَمُوتُ والے الہام کا ایک پہلو پورا ہو گیا۔۳۔سلطان محمد نے توبہ کی شرط سے پیشگوئی کے مطابق فائدہ اٹھایا اور تو بہ کر کے بچ گیا يَمُوتُ دوسرا پہلو بھی پورا ہو گیا۔) ۴۔چونکہ سلطان محمد تو بہ کی شرط سے فائدہ اٹھا کر بیچ گیا اس لئے محمدی بیگم بیوہ نہ ہوئی۔۵۔چونکہ بیوہ نہ ہوئی اس لئے نکاح بھی نہ ہوا ( کیونکہ نکاح بیوہ ہونے کے بعد ہونا تھا) انجام آتھم ، روحانی خزائن جلدا اصفحه ۲۱۶) معترضین آج تک اعتراض کرتے اور اپنی مخصوص ہرزہ سرائی سے باز نہیں آتے اور خود بخوريَبْقَى مِنْهُ كَلابٌ مُتَعَدِّدَةٌ والے الہام کو پورا کرتے ہیں۔غرضیکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جس طریق سے پیشگوئی فرمائی تھی، بعینہ اسی طرح پوری ہوئی ہم بیان کر چکے ہیں کہ پیشگوئی میں تو بہ" کی شرط تھی۔محمدی بیگم کا حضرت کے نکاح میں آنا تین سال میں سلطان محمد اور احمد بیگ کی موت پر موقوف تھا اور ان دونوں کا تین سال میں مرنا ان کے تو بہ نہ کرنے پر موقوف تھا۔سلطان محمد نے توبہ کی ، وہ تین سال میں نہ مرا۔محمدی بیگم بیوہ نہ ہوئی۔لہذا نکاح نہ ہوا۔اِذَا فَاتَ الشَّرُطُ فَاتَ الْمَشْرُوطُ۔