مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 567 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 567

567 نَازِلَةً عَلَيْهِمْ وَ عَلَى جُدْرَانِ بُيُوتِهِمْ وَ عَلَى صَغِيرِهِمْ وَكَبِيرِهِمْ وَنِسَائِهِمْ وَ رِجَالِهِمْ وَ نَزِيْلِهِمُ الَّذِي دَخَلَ أَبْوَابَهُمْ۔وَكُلُّهُمْ كَانُوا مَلْعُوْنِيْنَ۔،، (آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۶۹) کہ میں نے ان کی بد کرداری اور سرکشی دیکھی پس میں عنقریب ان کو مختلف قسم کی آفات سے ماروں گا اور ان کو زیر آسمان ہلاک کروں گا۔اور عنقریب تو دیکھے گا کہ میں ان کے ساتھ کیا سلوک کرتا ہوں۔اور ہم ہر ایک چیز پر قادر ہیں۔میں ان کی عورتوں کو بیوائیں، انکے بچوں کو یتیم اور ان کے گھروں کو ویران کر دونگا تا کہ وہ اپنے کئے کی سزا پائیں لیکن میں ان کو یکدم ہلاک نہیں کرونگا بلکہ آہستہ آہستہ تا کہ وہ رجوع کریں اور تو بہ کرنے والوں میں سے ہو جائیں اور میری لعنت ان پر اور ان کے گھر کی چار دیواری پر اور ان کے بڑوں اور ان کے چھوٹوں پر اور ان کی عورتوں اور ان کے مردوں پر اور ان کے مہمانوں پر جو ان کے گھروں میں اتریں نازل ہونے والی ہے اور وہ سب کے سب ملعون ہوں گے۔پیشگوئی کی مزید تفصیل مندرجہ بالا عبارت میں صاف طور پر بتایا گیا تھا کہ خدا ان کی عورتوں کو بیوائیں اور ان کے بچوں کو یتیم کر دے گا مگر اس کے ساتھ ہی تو بہ اور رجوع کی شرط بھی مذکور ہے کہ خدا تعالیٰ ان کو یکدم ہلاک نہیں کرے گا تا کہ اگر وہ تو بہ کر لیں تو بچ جائیں۔ان عورتوں کو بیوائیں اور بچوں کے یتیم بننے کی تفصیل حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس طرح بیان فرمائی ہے کہ اگر مرزا احمد بیگ اپنی دختر کلاں (محمدی بیگم ) کا رشتہ حضرت مسیح موعود سے کر دے تو وہ اور اس کا خاندان اسی طرح روحانی برکات سے حصہ پائے گا جس طرح ام حبیبہ بنت ابوسفیان اور سودہ بنت زمعہ نے خدا کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں آ کر اپنے قبیلہ اور خاندان کو پہنچایا۔کہ ان کے خاندان اور قبیلے ان کے نکاحوں کے باعث اسلام میں داخل ہو گئے۔) الہام الہی نے ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ وہ اپنی اندرونی حالت (جس کا ذکر اوپر آچکا ہے) کے باعث ہرگز یہ رشتہ نہیں کرے گا اور اس صورت میں جس دن وہ کسی اور شخص سے اس کا نکاح کر دے گا اس کے بعد تین سال کے عرصہ میں اور جس شخص سے اس لڑکی کا نکاح ہوگا وہ اڑھائی (12 2) سال کے عرصہ میں ہلاک ہو جائے گا اور لڑکی بیوہ ہونے کے بعد نکاح میں آئے گی۔حضرت مسیح موعود کے