مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 499 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 499

499 کہ تیری نظر میں منہیات مکر وہ کئے گئے ہیں اور اعمال صالحہ کی محبت تیری فطرت میں ڈالی گئی ہے۔گویا جو خدا کی مرضی ہے وہ بندہ کی مرضی بنائی گئی اور سب ایمانیات اس کی نظر میں بطور فطرتی تقاضا کے محبوب کی گئی۔وذالك فضل الله يؤتيه من يشاء " (براہین احمدیہ حصہ چہارم۔روحانی خزائن جلد اصفحه ۶۶۹ بقیه حاشیه در حاشیه نمبر۴ نیز الحکم جلد نمبر ۳۱ مورخ ۲۴/اگست ۱۹۰۳ء صفحه ۴) ٩- كُن فَيَكُونُ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام تو ہے مگر اس کے پہلے قلی محذوف ہے۔جس طرح سورۃ الفاتحہ کے پہلے قُل محذوف ہے۔یعنی یہ خدا تعالیٰ نے اپنے متعلق فرمایا ہے۔یہ اعتراض تو ایسا ہی ہے جیسے کوئی آریہ یا عیسائی کہہ دے کہ دیکھو محد (صلی اللہ علیہ وسلم ) تو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ خدا بھی میری عبادت کرتا ہے۔کیونکہ خدا اس کو کہتا ہے۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْنَ مَا هُوَ جَوَابُكُمْ فَهُوَ جَوَابُنَا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں:۔یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے جو میرے پر نازل ہوا یہ میری طرف سے نہیں ہے۔“ (براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۱۲۴۱۲۳) ۲۔اگر مندرجہ بالا جواب تسلیم نہ کرو تو حضرت پیران پیر“ جناب سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کا یہ ارشاد پڑھ لو:۔الف۔قَالَ اللهُ تَعَالَى فِي بَعْضِ كُتُبِهِ يَا ابْنَ آدَمَ أَنَا اللَّهُ لَا إِلهُ إِلَّا أَنَا أَقُولُ لِلشَّيْءٍ كُنْ فَيَكُونُ وَ اَطِعْنِي اَجْعَلُكَ تَقُولُ لِلشَّيْءٍ كُنْ فَيَكُوْنُ وَقَدْ فَعَلَ ذَلِكَ بِكَثِيرٍ مِنْ أَنْبِيَائِهِ وَ أَوْلِيَاءِ هِ وَخَوَاصِهِ مِنْ بَنِي آدَمَ۔“ ( فتوح الغیب مقالہ نمبر 4 او بر حاشیہ قلائد الجواہر فی مناقب الشیخ عبد القادر مطبوعه مصر صفحه ۳۱) ب - ثُمَّ يَرُدُّ عَلَيْكَ التَّكْوِينُ فَتَكُونُ بِالإِذْنِ الصَّرِيحِ الَّذِي لَا غَبَارَ عَلَيْهِ۔(ايضاً) ہر دو عربی عبارتوں کا ترجمہ ندائے غیب ترجمہ اردو فتوح الغیب مطبوعہ اسلامیہ سٹیم پریس لاہور کے صفحہ ۲۴ پر یہ درج ہے:۔اللہ تعالیٰ نے بعض کتابوں میں یہ ارشاد فرمایا ہے کہ اے بنی آدم میں اللہ ہوں اور نہیں میرے سوا کوئی دوسرا معبود۔میں جس چیز کو کہتا ہوں کہ ہو جا۔وہ ہو جاتی ہے۔تو میری فرمانبرداری کر تجھے بھی ایسا ہی کردوں گا کہ جس چیز کو تو کہے گا ہو جا۔وہ ہو جائے گی۔اور اللہ تعالیٰ نے بنی آدم سے کئی