مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 480 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 480

480 مولوی عبدالجبار غزنوی اور محد حسین بھیں وغیرہ کو بلا لیں۔بلکہ اختیار رکھتے ہیں کہ کچھ طمع دے کر دوچار عرب کے ادیب بھی طلب کرلیں۔اربعین ضمیمہ نمبر ۴ ، روحانی خزائن جلدی اصفحه ۴ ۴۸) غرضیکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے علوم قرآن کے مقابلہ کے لئے تمام دنیا کے علماء کو للکارا مگر انہوں نے فرار اختیار کر کے اس بات پر مہر ثبت کر دی کہ خدا کا پیارا مسیح آسمانی علوم لے کر دنیا میں آیا تھا جس کے بالمقابل ان کے زمینی اور خشک علوم کی حیثیت جہالت سے بڑھ کر نہ تھی۔اٹھارہویں دلیل:۔خدا تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔کہ اگر مخالفین با وجود زبردست دلائل اور عظیم الشان نشانات کے پھر بھی خدا کے فرستادہ پر ایمان نہ لائیں تو آخری طریق فیصلہ ”مباہلہ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ فریقین اپنے جھگڑے کو اس احکم الحاکمین خدا کی عدالت میں لے جائیں جو اپنے فیصلہ میں غلطی نہیں کرتا۔چنانچہ فرماتا ہے۔فَمَنْ حَاجَّكَ فِيهِ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَ كُمْ وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَكُمْ وَأَنْفُسَنَا وَأَنْفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَل لَّعْنَتَ اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ - (ال عمران: ۶۲) کہ اگر یہ لوگ باوجود دلائل بینہ اور براہین قاطعہ کے پھر بھی نہیں مانتے تو ان سے کہہ دے کہ آؤ! ہم دونوں فریق اپنے اہل وعیال اور جماعت کو لے کر خدا کے سامنے دعائے مباہلہ کریں اور جھوٹے پر لعنت اللہ کہیں۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منکرین نے بھی جب با وجود دلائل بینہ کے آپ کی مخالفت کو نہ چھوڑا تو آپ نے ان کو مباہلہ کا چیلنج دیا لیکن حق کی کچھ ایسی ہیبت ان کے دلوں پر طاری ہوئی کہ بجز فرار کے ان کو کوئی چارہ کار نظر نہ آیا۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔لَمَّا حَالَ الْحَوْلُ عَلَى النَّصَارَى حَتَّى يَهْلِكُوْا كُلُّهُمْ “ تفسیر کبیر از امام فخرالدین رازیؒ جلد ۲ صفحه ۱۹۹ زیر آیت مذکور ) کہ اگر وہ مباہلہ کرتے تو ایک سال کے اندر سب کے سب ہلاک ہو جاتے۔پس مذہبی اختلافات کے لئے آخری فیصلہ مباہلہ ہے۔فریقین احکم الحاکمین خدا کی عدالت سے صحیح اور سچے فیصلے کے لئے ملتجی ہوتے ہیں اور وہ ایک سال کے اندر جھوٹے کو برباد کر کے حق اور باطل میں ابدی فیصلہ صادر فرما دیتا ہے۔حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اپنے پیارے آقا وسردار محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس سنت پر عمل کیا اور جب دلائل عقلی و نقلی اور نشانات ارضی و سماوی غرضیکہ ہر