مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page v of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page v

شکر گزار ہوں۔اللہ تعالیٰ مولوی صاحب موصوف کو جزائے خیر دے اور صحت و عمر میں برکت عطا فرمائے۔آمین۔احباب سے بھی درخواست ہے کہ مولوی صاحب موصوف کی صحت وعافیت کے لئے دعا فرمائیں۔اس ایڈیشن کی تیاری کے لئے بہت سے احباب و بزرگان نے نہایت مفید اور قیمتی مشورے دیئے ہیں میں ان سب کا شکر گزار ہوں۔جَزَاهُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاء - پچھلا ایڈیشن زیر اہتمام صیغہ نشر و اشاعت صدر انجمن احمد یہ دسمبر ۱۹۴۵ء میں قادیان سے شائع ہوا تھا اور دسمبر ۴۷ ء تک نایاب ہو چکا تھا لیکن ۱۹۴۷ء کے انقلاب عظیم سے پیدا شدہ حالات کے باعث نئے ایڈیشن کی اشاعت سال رواں سے پہلے نہ ہو سکی۔بعض دوستوں نے مشورہ دیا کہ غیر مسلموں خصوصا سکھوں اور ہندوؤں سے متعلقہ حصہ کو موجودہ ایڈیشن سے حذف کر دیا جائے لیکن کافی غور و خوض اور مشورہ کے بعد یہی مناسب خیال کیا گیا کہ اس حصہ کو حذف نہ کرنا ہی زیادہ بہتر ہے۔اس ایڈیشن میں قریبا آٹھ صد نے حوالجات کا اضافہ کیا گیا ہے۔ہستی باری تعالیٰ کا مضمون سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ایک مختصر رسالہ سے لیا گیا ہے۔خاکسار کی معلومات کے علاوہ ویدک دھرم کے متعلقہ حصہ میں جناب مہاشہ محمد عمر صاحب فاضل اور جناب ملک فضل حسین صاحب مہاجر کی معلومات بھی شامل ہیں۔اسی طرح شیعہ مذہب کے متعلق حضرت میر محمد اسحاق رضی اللہ عنہ کی قابل قدر معلومات بھی شامل ہیں۔سکھ مذہب کے متعلق مضمون بتمام کمال جناب گیانی واحد حسین صاحب مبلغ سلسلہ کا لکھا ہوا ہے۔بعض دوسرے دوستوں نے بھی قیمتی مشورے دیئے۔میں ان سب بزرگوں اور دوستوں کا شکر گزار ہوں۔فَجَزَاهُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ -