مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 453
453 کرے اور خدا ان ظالموں کو کامیاب نہیں کرتا۔( نیز دیکھو یونس: ۷۰ و النحل :۱۱۷) ع کبھی نصرت نہیں ملتی در مولیٰ سے گندوں کو پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اپنے مقصد میں کامیاب ہونا آپ کی صداقت کی زبر دست دلیل ہے۔گیارہویں دلیل:۔علِمُ الْغَيْبِ فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولِ (الجن: ۲۷-۲۸) کہ خدا عالم الغیب ہے۔وہ اپنے غیب پر اپنے رسولوں کے سوا اور کسی کو کثرت سے اطلاع نہیں دیتا ( یعنی اس پر غیب ظاہر نہیں کرتا ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لاکھوں پیشگوئیاں بیان کیں جو پوری ہوئیں اور اس کا انکار مخالف بھی نہیں کر سکتے۔مثلاً سعد اللہ لدھیانوی اور اس کے بیٹے کے ابتر ہونے کی پیشگوئی (تفصیل کے لئے دیکھو انوار الاسلام صفحہ ۲ او تمہ حقیقۃ الوحی صفحہ ۶ ، ۱۸،۱۳۷۷) چند اور پیشگوئیاں بطور نمونہ درج کرتا ہوں۔تفصیلاً حقیقۃ الوحی میں دیکھو۔ا۔کرم دین جہلمی والے مقدمہ سے بریت اور اس کا مفصل حال پہلے سے شائع کیا۔(مواہب الرحمن - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۵۰) وَمِنْ آيَاتِي مَا أَنْبَأَنِي الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ، فِي أَمْرِ رَجُلٍ لَئِيمٍ وَبُهْتَانِهِ الْعَظِيمِ، وَأُوحِيَ إِلَى أَنَّهُ يُرِيدُ أَنْ يَتَخَطَّفَ عِرْضَكَ، ثُمَّ يَجْعَلُ نَفْسَهُ غَرُضَكَ وَأَرَانِي فِيْهِ رُؤْيَا ثَلاثَ مَرَّاتٍ، وَأَرَانِى أَنَّ الْعَدُوَّ أَعَدَّ لِذَالِكَ ثَلَاثَةَ حُمَامًا لِتَوْهِيُنٍ وَإِعْنَاتٍ۔۔۔وَرَأَيْتُ أَنَّ آخِرَ أَمْرِى نِجَاةٌ بِفَضْلِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَلَوْ بَعْدَ حِينٍ۔اور یہ مقدمہ چندو لال اور آ تمارام کی کچہری میں چلتا رہا۔جس میں آخر کار حضرت اقدس بری ہوئے۔۲۔ڈوئی کی موت کی پیشگوئی۔کہ اگر مباہلہ کرے یا اگر نہ بھی کرے تب بھی اس کو اللہ تعالیٰ ہلاک کر دے گا۔سو وہ ایک لاکھ کی ملکیت سے بے دخل ہوا اور پھر اس کے بیوی بچے اس سے علیحدہ ہو گئے اور آخر فالج کے ذریعہ بہت خراب حالت میں مرا۔(تفصیل دیکھو تہ حقیقت الوحی۔روحانی خزائن جلد۲۲ صفحه۵۱۲)