مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 321 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 321

321 پس خدا تعالیٰ نے اس آیت میں بتایا ہے کہ میں انسانوں کو بھی نبوت کے لئے چنتا رہوں گا اور فرشتوں کو بھی مختلف ڈیوٹیوں کے لئے بھیجتا رہوں گا۔گویا سلسلہ نبوت جاری رہے گا۔یادر ہے کہ ملائکہ صرف وحی لانے ہی کے لئے نہیں آتے بلکہ اللہ تعالیٰ کے جس قدر احکام ہیں ان کے نفاذ کے لئے لا تعداد ملائکہ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ چن کر ہمیشہ بھیجتا رہتا ہے۔پس منکرین نبوت کا یہ کہنا کہ انبیاء کی طرف ایک ہی فرشتہ وحی لایا کرتا ہے بے اثر ہے۔یہاں صرف وحی لانے کا ذکر نہیں بلکہ عام طور پر احکام الہی کے نفاذ کے لئے فرشتوں کے چننے کا ذکر ہے۔دوسری آیت:۔مَا كَانَ اللهُ لِيَذَرَ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى مَا أَنْتُمْ عَلَيْهِ حَتَّى يَمِيْزُ الْخَيْثَ مِنَ الطَّيِّبِ وَمَا كَانَ اللهُ لِيُطْلِعَكُمْ عَلَى الْغَيْبِ وَلَكِنَّ اللهَ يَجْتَبِي مِنْ رُّسُلِهِ مَنْ يَشَاءُ فَامِنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ وَإِن تُؤْمِنُوا وَتَتَّقُوا فَلَكُمْ أَجْرُ عَظِيمٌ (آل عمران : ۱۸۰) خدا تعالیٰ مومنوں کو اس حالت پر نہیں چھوڑے گا جس پر اے مومنو! تم اس وقت ہو۔یہاں تک کہ پاک اور ناپاک میں تمیز کر دے گا۔خدا تعالیٰ ہر ایک مومن کو غیب پر اطلاع نہیں دے گا ( فلاں پاک ہے اور فلاں ناپاک ) بلکہ اپنے رسولوں میں جس کو چاہے گا بھیجے گا ( اور ان کے ذریعے سے پاک اور ناپاک میں تمیز ہوگی ) پس اے مسلمانو! اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لانا۔اور اگر تم ایمان لاؤ اور تقویٰ اختیار کرو تو تم کو بہت بڑا اجر ملے گا۔سورۃ آل عمران مدنی سورۃ ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے کم از کم تیرہ سال بعد نازل ہوئی جبکہ پاک اور ناپاک میں ابو بکر و ابوجہل میں۔عمر اور ابولہب میں۔عثمان اور عقبہ وشیبہ وغیرہ میں کافی تمیز ہو چکی تھی مگر خدا تعالیٰ اس کے بعد فرماتا ہے کہ خدا تعالیٰ مومنوں میں پھر ایک دفعہ تمیز کرے گا مگر اس طور سے نہیں کہ ہر مومن کو الہا ما بتا دے کہ فلاں مومن اور فلاں منافق ہے بلکہ فرمایا کہ رسول بھیج کر ہم پھر ایک دفعہ یہ تمیز کردیں گے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے ایک دفعہ یہ تمیز ہوگئی۔اس آیت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ایک اور تمیز کرے گا پس اس سے سلسلہ نبوت ثابت ہے۔تیسری آیت:۔وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَيكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّنَ