مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 306 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 306

306 زندہ پایا اور حضرت عیسی کو حضرت بیٹی کے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھا۔خدا تعالیٰ مولوی عبدالحق محدث دہلوی پر رحمت کرے وہ ایک محدث وقت کا قول لکھتے ہیں کہ ان کا یہی مذہب ہے کہ اگر کوئی مسلمان ہو کر کسی دوسرے نبی کی حیات کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات سے قوی تر سمجھے تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے یا شاید یہ لکھا ہے کہ قریب ہے کہ وہ کا فر ہو جائے لیکن یہ مولوی ایسے فتنوں سے باز نہیں آتے اور محض اس عاجز سے مخالفت ظاہر کرنے کیلئے دین سے نکلتے جاتے ہیں خدا تعالیٰ ان سب کو صفحہ زمین سے اٹھا لے تو بہتر ہے تا دین اسلام ان کی تحریفوں سے بچ جائے۔“ آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۱۰ ۶۱۱۰ نیز تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحه ۱۳۹) (ج) اسی مضمون کو ایک اور جگہ اسی طرح بیان فرماتے ہیں: ’’ہاں اگر نص صریح سے ثابت ہو کہ حضرت عیسی علیہ السلام با وجود جسمانی حیات کے جسمانی تحلیلوں اور تنزل حالات اور فقدان قوی سے منزہ ہیں تو وہ نص پیش کریں اور یونہی کہہ دینا کہ خدا ہر ایک بات پر قادر ہے ایک فضول گوئی ہے اور اگر بغیر سند صریح کے اپنا خیال ہی بطور دلیل مستعمل ہوسکتا ہے تو ہم بھی کہ سکتے ہیں کہ ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بعد وفات پھر زندہ ہو کر مع جسم عنصری آسمان پر اُٹھائے گئے ہیں اور پیرانہ سالی کے لوازم سے مستثنیٰ ہیں اور حضرت عیسی سے بدرجہا بڑھ کر تمام جسمانی قومی اور لوازم کا ملہ حیات اپنی ذات میں جمع رکھتے ہیں اور آخری زمانہ میں پھر نازل ہوں گے۔اب بتلاؤ کہ ہمارے اس دعویٰ اور تمہارے دعوی میں کیا فرق ہے۔“ ایام الصلح - روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۸۶) پس یہ تینوں مفصل حوالہ جات نور الحق صفحہ ۵۰ کی مجمل عبارت کی تشریح ہیں اور مطلب یہ ہے کہ موسیٰ علیہ السلام بھی دوسرے انبیاء کی طرح جنت میں زندہ ہیں ، اور ان کے ساتھ ہی حضرت عیسی بھی ہیں۔نیز یہ جواب غیر احمدی مولویوں کو ملزم کرنے کے لئے دیا گیا ہے یعنی بطور الزام خصم ہے نہ کہ اپنا عقیدہ۔حیات مسیح کی انیسویں دلیل حضرت ابن عباس فرماتے ہیں: إِنَّهُ رُفِعَ بِجَسِدِهِ وَ إِنَّهُ حَى الآنَ (طبقات كبير لابن سعد جلدا صلح ٣٣ ذكر القرون والسنين التي بين آدم و محمد )