مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 242 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 242

242 مَا حَدَّثْتُكُمْ عَنِ اللَّهِ سُبُحْنَهُ فَهُوَ حَقٌّ وَ مَا قُلْتُ فِيْهِ مِنْ قِبَلِ نَفْسِي فَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أُخْطِئُ وَ أُصِيبُ۔(نبراس شرح الشرح لعقائد نسفی صفحه ۳۹۲) کہ جو بات میں اللہ تعالیٰ کی وحی سے کہوں تو وہ درست ہوتی ہے ( یعنی اس میں غلطی کا امکان نہیں) لیکن جو بات میں اس وحی الہی کے ترجمہ و تشریح کے طور پر اپنی طرف سے کہوں تو یا درکھو کہ میں بھی انسان ہوں ، میں اپنے خیال میں غلطی بھی کر سکتا ہوں۔تفصیل کے لیے دیکھو پاکٹ بک ہذا۔الہامات پر اعتراضات کا جواب صفحہ ۵۲۸ اسی طرح بخاری میں بھی ہے۔إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ انْسى كَمَا تَنْسَوْنَ (بخاری کتاب الصلوة باب التوجه نحو القبلة حيث كان ( کہ میں بھی انسان ہوں، تمہاری طرح مجھ سے بھی نسیان ہو جاتا ہے۔تَوَفِّی کے معنی تفاسیر سے ا تفسیر خازن جلد نمبر اپر ہے۔اَلْمُرَادُ بِالتَّوَفِّى حَقِيْقَةُ الْمَوْتِ - یعنی تَوَقِی سے مراد موت کی حقیقت ہے۔(تفسیر خازن الجزء الاول زیر آیت اذ قال الله يعيسى۔۔۔۔آل عمران: ۵۵) ۲۔تفسیر کبیر پر لکھا ہے۔مُتَوَفِّیک کے معنے ہیں۔مُتَمِّمُ عُمْرَكَ فَحِينَئِذٍ اَتَوَفَّاكَ فَلَا أَتْرُكُهُمْ حَتَّى يَقْتُلُوكَ۔( تفسیر کبیر جلد ۸ صفحه ۶۷ - زیر آیت اذ قال الله عیسی۔آل عمران: ۵۲) تفسیر در منثور جلد ۲ صفحہ ۳۶ مطبوعہ مصر پر لکھا ہے۔اَخْرَجَ ابْنُ جَرِيرٍ وَ ابْنُ الْمُنْذِرِ وَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ مِنْ طَرِيقِ عَلِي عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ يَقُولُ إِنِّي مُمِيتُكَ۔یعنی ابن عباس مُتَوَفِّیک کے معنی مارنے والا کرتے ہیں۔۴ م تفسیر فتح البيان الجزء الرابع زیر آيت ما قلت لهم الا ما امرتنی به۔۔۔پرلکھا ہے۔فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے نیچے قِيْلَ هَذَا يَدُلُّ عَلَى اَنَّ اللهَ سُبْحْنَهُ تَوَفَّهُ قَبْلَ أَنْ يُرْفَعَهُ یعنی خدا تعالیٰ نے عیسی کو اٹھانے سے قبل وفات دے دی تھی۔۵ الف - تفسیر کشاف جلد اصفحہ ۳۰۶ پر مُتَوَفِّیک کے معنے لکھے ہیں وَ مُمِيتُكَ حَتْفَ انفک یعنی طبعی موت سے مارنے والا ہے۔(الکشاف جلد ازمیر آیت اذ قال الله يعيسى۔۔۔آل عمران: ۵۵) - ب - تفسیر مدارک بر حاشیه خاز زیر آیت و اذ قال الله يعيسى۔۔۔آل عمران: ۵۵