مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 232
232 ۴۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا إِلَى مَا أَنْزَلَ اللهُ ہے وَإِلَى الرَّسُولِ رَأَيْتَ الْمُنْفِقِينَ يَصُدُّونَ عَنْكَ صُدُودًا (النساء : ۶۲) کہ جب انہیں کہا جاتا ہے کہ آؤ اس چیز کی طرف کہ جسے خدا نے نازل کیا ( قرآن ) اور رسول کی طرف۔تو تو منافقوں کو دیکھے گا کہ وہ تجھ (رسول) سے رکتے ہیں۔بھاگتے ہیں۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ دو چیزیں منوانا چاہتا ہے۔(۱) مَا أَنْزَلُ الله یعنی قرآن۔(۲) الرَّسُولِ یعنی رسول۔مگر فرمایا کہ منافق قرآن تو مان لیتے ہیں مگر رسول سے اب حل طلب سوال یہ ہے کہ وہ کون لوگ منافق ہیں؟ ظاہر ہے کہ وہی جو احادیث کے منکر ہوں اور صرف قرآن کریم ماننے کے مدعی ہیں۔خادم