مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 215 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 215

215 فرمایا کہ میں نے تمہارے لئے متعہ حلال کیا تھا مگر جبرائیل میرے پاس آیا اور اس نے مجھے اطلاع دی کہ متعہ قیامت تک حرام ہے۔نوٹ:۔دیلمی کے صفحہ وسطر کا حوالہ ” فردوس الاخبار کے اس نسخے کے مطابق ہے جو کتب خانہ آصفیہ حیدر آباد دکن میں موجود ہے۔(خادم) پس حضرت عمر پر کوئی الزام نہیں، انہوں نے جو کچھ کیا آنحضرت کے فتوئی اور حکم کے مطابق کیا اور یہ کہنا کہ متعہ کا رواج ہو جاوے تو زنا مفقود ہو جائے گا۔ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی کہے کہ اگر شریعت نہ اتاری جاتی تو کوئی شخص گناہ گار نہ ہوتا۔اب ہم قرآن مجید سے پہلے وہ مقام دیکھتے ہیں جہاں سے شیعہ لوگ متعہ نکالتے ہیں اور وہ فَمَا اسْتَمْتَعْتُم بِهِ مِنْهُنَّ فَأَتَوْهُنَّ أَجُورَهُنَّ فَرِيضَةً وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا تَرْضَيْتُمْ بِهِ مِنْ بَعْدِ الْفَرِيضَةِ إِنَّ اللهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا (النساء: ۲۵) کے الفاظ ہیں لیکن اگر اس آیت کے ماقبل اور مابعد میں تدبر کیا جاوے تو یہ آیت متعہ کی تائید میں نہیں بلکہ متعہ کے برخلاف ہے۔اس رکوع میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهُتُكُمْ (النساء: ۲۴) یعنی ماؤں اور ان تمام عورتوں سے ہمبستر ہونا جن کا ماؤں کے بعد ذکر ہے حرام ہے یعنی ان سے مجامعت حرام ہے۔آگے فرمایا وَ أُحِلَّ لَكُمْ مَّا وَرَاء ذَلِكُمْ (النساء: (۲۵) یعنی ان عورتوں کے سوا باقی تمام عورتوں سے مجامعت کرنا جائز ہے مگر مجامعت کے لئے کچھ شرائط ہیں پہلے وہ پوری کرو پھر مجامعت کرو یعنی ا أَن تَبْتَغُوا بِأَمْوَالِكُمْ (النساء: ۲۵) یعنی مہر مقرر کرو۔۲- مُحْصِنِينَ (النساء : ۲۵) اس عورت کو قید میں لانے والے ہوں یعنی ایسا معاہدہ کریں کہ عورت پھر مرد سے چھوٹ نہ سکے۔۳۔غَيْرَ مُسْفِحِيْنَ (النساء: ۲۵) یعنی غرض اس معاہدہ کی شہوت فرو کرنا نہ ہو۔اب ان تین شرطوں کے بعد جب مرد ہمبستر ہو جاوے تو وہ جو پہلی شرط ہے یعنی مال مقرر کرنا اب اس کی پوری ادا ئیگی ضرور ہو گی۔اس لئے فرما یا فما استمتَعْتُم بِهِ مِنْهُنَّ (النساء : ۲۵) یعنی چونکہ تم نے ان سے فائدہ اٹھایا اس لئے ان کے مہر ادا کرو۔اس آیت سے معلوم ہوا کہ کسی عورت سے ہمبستر ہونے کے لئے تین شرطوں کا پورا کرنا ضروری ہے۔چونکہ متعہ میں دوسری شرط یعنی عورت کا قید ہو جانا مفقود ہے اس لئے معلوم ہوا کہ متعہ کے ذریعہ ہمبستر ہونا حرام ہے آگے وَمَنْ لَّمْ يَسْتَطِعْ مِنْكُمْ طَوْلاً