مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 181 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 181

181 بحر العرفان کے صفحہ ۲۲ میں لکھا ہے۔قیامت صغریٰ ظہور حضرت اعلیٰ روح ما سوای فداه بوده که درسن ستین ظاهر شده و قیامت کبری ایس ایام است که در میں قیامت جمال قدم جل ذکر ما الاعظم ظاہر گردیدہ۔اسی طرح کتاب نقطہ الکاف صفحہ ۲۹ میں جو بابیوں اور بہائیوں کی معتبر کتاب ہے۔لکھا ہے که مراد از قیامت قیام و ظہور اوست کہ قیامت سے علی محمد باب کا ظاہر ہونا مراد ہے۔تو اب یہ ثابت ہو گیا کہ قرآن کریم کی مقرر کردہ قیامت باب اور بہاء اللہ کی آمد پر آگئی تو اب جہاں کہیں بھی قیامت کا لفظ قرآن میں ہے اس سے باب اور بہاء اللہ مراد ہے۔اس سے آگے نیا دور ہوگا۔اب وہ حوالے پیش کئے جاتے ہیں کہ جن سے باب اور بہاء اللہ کے آنے سے شریعت محمدیہ منسوخ ہوگئی۔ا۔بحر العرفان صفحه ۱۱۵ - حَلَالُ مُحَمَّدٍ حَلَالٌ إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ وَحَرَامُ مُحَمَّدٍ حَرَامٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ یعنی آنحضرت کے حرام حلال کئے ہوئے قیامت یعنی آمد باب اور بہاء اللہ تک حرام حلال تھے۔اب نیا دور ہے۔۲۔بحر العرفان صفحہ ۱۱۷۔” میگویند قائم کہ ظاہر مے شود۔بشریعت مقدسہ نبوی رفتار مے ، فرماییند و احکام را تغیر و تبدل نے دہد و بر ہم نے زند پس ظاہر مے شود از برائے چو و شغلش چیست۔یعنی شیعہ جو کہتے ہیں کہ جب قائم آل محمد ظاہر ہوگا تو آنحضرت صلعم کی مقدس شریعت کا پیرو ہوگا اور احکام شریعت میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا تو ہم اہل بہاء کہتے ہیں کہ اگر قائم نے آکر شریعت میں کوئی تبدیلی نہیں کرنی تھی تو اس کا آنا کس لئے اور اس کے آنے سے کیا مطلب؟ مدعا یہ کہ قائم آل محمد (علی محمد باب ) کے آنے کی تو غرض ہی یہ ہے کہ وہ شریعت اسلامی کو منسوخ کر کے ایک نئی شریعت کو قائم کرے۔۔بحر العرفان صفحہ ۱۱۸: - البته شکی نیست کہ بدیں و آئین جدید ظاہر مے شود “ کہ اس میں ذرا شک نہیں کہ قائم آل محمد نیا دین اور نیا طریقہ لے کر آئے گا۔۴۔بحرالعرفان صفحه ۱۲۶: اینکه جمع ادیان را یکے سے فرمائید یعنی نسخ سے فرمائید شریعت قبل رائے یعنی وہ قائم آل محمد تمام دینوں کو ایک یعنی پہلی شریعت (شریعت محمدیہ ) کو منسوخ کر دے گا۔۵۔بحر العرفان صفحہ ۱۴۶ میں لکھا ہے کہ نماز کا حکم جو قرآن میں ہے وہ ۱۲۶۱ھ تک ہے۔اس کے بعد اسلامی نماز کا حکم منسوخ ہو گا اور اس وقت نئی شریعت اور نئے احکام جاری ہوں گے۔