مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 177 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 177

177 اتارنے والے خود بہاء اللہ ہیں اور کتاب اور رسول کا اتارنا خدا کا کام ہے۔۔کتاب مبین پہلا باب سورۃ الہیکل صفحہ ۳۸ میں بہاء اللہ اپنے منکروں کو نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔اِيَاكُمْ اِنْ تَفْعَلُوا بِى مَا فَعَلْتُمْ بِمُبَشِّرِى إِذَا نُزِّلَتْ عَلَيْكُمْ آيَاتُ اللَّهِ مِنْ شَطْرِ فَضْلِي لَا تَقُولُوا أَنَّهَا مَا نُزِلَتْ عَلَى الْفِطْرَةِ إِنَّ الْفِطْرَةَ قَدْ خُلِقَتْ بِقَوْلِی۔اس میں بہاء اللہ نے اپنے تئیں خالق فطرت بیان کیا ہے اور یہ صفت خدائی ہے۔۱۲۔کتاب مبین صفحہ ۲۹۸ میں بہاء اللہ کہتے ہیں۔حَمَلْنَا الشَّدَائِدَ مِنْ كُلِّ دَنِي بَعْدَ إِذْ كَانَ فِي قَبْضَتِنَا مَلَكُوتُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِینَ کہ ہم نے ہر ایک ذلیل سے ذلیل آدمی سے تکلیفیں اٹھائی ہیں باوجود یکہ تمام آسمانوں اور زمینوں کی بادشاہت ہمارے ہاتھ میں ہے۔۱۳۔کتاب مبین صفحه ۳۳۳ (الاقدس الاعظم) میں بہاء اللہ لکھتے ہیں :۔یہ کتاب اتاری گئی ہے عزیز حکیم کی طرف سے جو کہتا ہے کہ میں عکہ کے قید خانہ میں قید ہوں۔۱۴۔اقتدار از بہاء اللہ صفحہ ۳۶ پر لکھتے ہیں کہ قلم اعلیٰ نے اسی طرح پر نطق فرمایا جبکہ مخلوق کا قدیمی مالک ظالموں کی شرارت سے قید خانہ میں پڑا تھا۔اس میں بہاء اللہ مالک قدیم ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔۱۵۔اقتدار از بہاء اللہ صفحہ ۱۱۴ میں لکھتے ہیں کہ : بہاء اللہ کو دیکھنے والا شخص ظاہر میں اس کو انسانی شکل میں دیکھتا ہے لیکن جب کوئی شخص اس کے باطن کی طرف غور کرے گا تو آسمانوں اور زمینوں کی کل مخلوق کا اس کو محافظ پاتا ہے۔۱۶۔اقتدار از بہاء اللہ صفحہ ۱۶ پر لکھتے ہیں۔اے مخاطب دیکھ !خدا کا فضل اس حد تک پہنچا ہے کہ تو اپنے گھر میں آرام سے ہے اور خدا تعالیٰ جو بے حد مصیبتوں میں مبتلا ہے قید خانہ میں تجھ کو یاد کرتا ہے۔مشتے از خروارے حوالجات سے بخوبی ظاہر ہے کہ جس طرح عیسائی مسیح کی طرف منسوب کرتے ہیں کہ وہ کامل انسان بھی تھے اور کامل خدا بھی تھے۔جو دنیا کو نجات دینے کے لئے انسانی شکل میں ظاہر ہوئے تھے اسی طرح بہاء اللہ بھی اپنے تئیں پیش کرتا ہے۔اس بات سے بھی دھوکہ نہ کھانا چاہیے کہ بہاء اللہ کی کتابوں میں ایسی عبارتیں بھی موجود ہیں جن میں وہ اپنے تئیں انسان بھی ظاہر کرتا ہے کیونکہ خدائی کا دعویٰ کرنے والے جیسا کہ بہاء اللہ سے پہلے کئی گزر چکے ہیں اسی رنگ میں دعوی کرتے ہیں کہ اس میں کچھ نہ کچھ معقولیت کا رنگ بھی لوگوں کو نظر آئے کیونکہ ان کی ظاہری حالت کھانے پینے ، لگنے موتنے اور بشری لوازمات ایسے مواقع ہیں