مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 178
178 جن کے ہوتے ہوئے خصوصاً اس زمانہ میں کوئی بھی خالص خدا نہیں منوا سکتا جیسا کہ عیسائی اب عیسی علیہ السلام کے متعلق انسانی ہیکل اور خدائی صفات ملا جلا کر ایسا گورکھ دھندہ پیش کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر بہائی امریکہ اور یورپ کے علاقہ میں پائے جاتے ہیں۔اسی دو عملی کے رنگ سے بہاء اللہ نے فائدہ اٹھایا ہے۔اپنی کتاب مبین صفحہ ۵۳ پر لکھتا ہے قَدْ ظَهَرَتِ الْكَلِمَةُ الَّتِي سَتْرَهَا الْإِبْنُ إِنَّهَا قَدْ نُزِّلَتْ عَلَى هَيْكَلِ الْإِنْسَانِ فِى هَذَا الزَّمَانِ تَبَارَكَ الرَّبُّ الَّذِي هُوَ الْادَبُ قَدْ آتَى بِمَجْدَتِهِ الْاهَمَ بَيْنَ الْأُمَمِ کہ وہ کلمہ ہے جسے بیٹے نے پردہ میں رکھا تھا وہ ظاہر ہو گیا ہے اور وہ اس زمانہ میں ہیکل انسانی پر اترا ہے۔مبارک ہے وہ رب جو اپنی عظمت کے ساتھ امتوں کے درمیان آیا ہے۔اس حوالہ میں بہاء اللہ نے وہی باپ، بیٹے ، روح القدس کا گورکھ دھندہ پیش کر کے خدا اور انسان کو ہر دو حالتوں میں پیش کر کے دھوکہ دیا ہے۔پس جہاں باقی لوگ بہاء اللہ کی انسانیت والی باتیں پیش کریں وہاں ان کو یہ حوالہ پیش کر کے ملزم کرنا چاہیے اور یہ سب کچھ عیسائیوں کی کاسہ لیسی ہے یا عیسائیوں کو پھنسانے کی ترکیب ہے کیونکہ وہ اس قسم کا لچر عقیدہ رکھنے کے عادی ہیں۔۱۷۔کتاب ادعیہ صفحہ ۱۵۹، ۱۶۷ محفل روحانی ملی بہائیاں پاکستان طبع ونشر نمود۔۱۶ ابدیع میں بہاء اللہ ملاء اعلیٰ کو کم کرتا ہے ان دنوں تمام مخلوقات کے رب بہاء اللہ کی زیارت کرلو۔اس کا طواف بھی۔۱۸۔الواح مبارکہ از بہاء اللہ صفحہ ۱۱۴ میں ایران کے بادشاہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بہاء اللہ لکھتے ہیں حال آنکه شان حق نیست که به نزد احد حاضر شود چه کہ جمیع از برائے اطاعت او خلق شده اند ولکن نظر بایں اطفال صغیر و جمعی از نساء که همه از یار و دیار دور مانده اند۔این امر را قبول نمودیم۔یعنی خدا کی شان نہیں کہ کسی کے پاس جائے مگر دور افتادہ بچوں اور عورتوں کی خاطر میں وو 66 نے ایسا کرنا پسند کیا ہے۔۱۹۔اقتدار کے صفحہ ۱۳۰ پر لکھتے ہیں: "وَ نَفْسِی عِنْدِي عِلْمٌ مَا كَانَ وَمَايَكُونُ “ کہ مجھے اپنی ذات کی قسم ہے کہ مجھے گزشتہ اور آئندہ سب کا علم ہے۔اس میں عالم الغیب ہونے کا دعویٰ ہے۔۲۰ - الواح مبارکه از حضرت بہاء اللہ کے صفحہ ۴ ۱۵ میں اپنے مریدوں کو کہتے ہیں: ( ترجمہ یہ ہے ) اے اللہ کے دوستو! تم فرش راحت پر آرام نہ کرو جب تم نے اپنے پیدا کرنے والے کو پہچان لیا اور جو مصائب اس پر وارد ہیں اس کو سن لیا تو اس کی مدد کے لئے کھڑے ہو جاؤ۔