مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 163 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 163

163 یعنی مالک ( خدا تعالیٰ ) نے ڈھاڈی یعنی خدا تعالیٰ کی تعریف کرنے والے نانک کو اپنے حضور بلایا اور سچی صفت اور تعریف کا بھرا ہوا کپڑا (لباس عطا کیا اور گرنتھ صاحب کی لغت میں جو سکھوں کی ایک مشہور خالصہ ٹریکٹ سوسائٹی نے شائع کی ہے بتایا ہے کہ گرو گرنتھ صاحب میں گرو نانک صاحب کو خدا تعالیٰ کی درگاہ سے قباء ملنے کا ذکر ہے۔کوش صفحہ ۸۸۱ بحوالہ حضرت بابا نانک کا مقدس چولہ از عباداللہ گیانی صفحہ ۲۷ بھائی گورداس کے کلام کا مرتبہ گرنتھ صاحب کے بعد دوم درجہ پر بتایا جاتا ہے۔اس میں بھی بابا صاحب کو بارگاہ الہی سے ایک خلعت پہنایا جانا لکھا ہے۔چنانچہ بھائی صاحب لکھتے ہیں: بھاری کری تپسی بد ھے بھاگ ہر سید بن آئی با با پیدھا نیچے کھنڈ نوں ندھ نام غریبی پائی دار ۲۴ پوری صفحہ ۲۲ بحوالہ حضرت بابا نانک کا مقدس چوله از عباداللہ گیانی صفحه ۲۹) گیانی ہزار سنگھ صاحب نے اس کلام کا ترجمہ حسب ذیل کیا ہے۔یعنی بابا صاحب نے بہت عبادت کی۔" اور بہت خوش قسمتی سے خدا کے ساتھ بن آئی یعنی خداوند باری آپ پر بہت خوش ہوئے۔گرو جی کو سچے کھنڈ ( خدا کے دربار) سے ایک پوشاک ملی۔صاف ظاہر ہے کہ یہ وہی پوشاک ہے جس کا ذکر گرنتھ صاحب میں کیا گیا ہے۔جنم ساکھی بالا صفحہ ۴۳۴ و نانک پر کاش اُتر آردھ ادھیائے ۱۷ مصنفہ بھائی سنتوکھ سنگھ و بابا گنیش سنگھ نے اپنی کتاب سری گرونانک سور یوے جنم ساکھی صفحہ ۳۹۸ بحوالہ حضرت بابا نانک کا مقدس چولہ از عباداللہ گیانی صفحہ ۱۵۹ میں چولہ صاحب کے متعلق تحریر کیا ہے کہ جب بابا صاحب کو بارگاہ الہی سے چولہ ملا تو پہن کر شہر کے دروازہ پر کھڑے ہو گئے۔لوگوں نے بادشاہ کے حکم سے آپ کے گلے سے چولہ اتارنا چاہا لیکن چولہ آپ کے جسم کے ساتھ چمٹ گیا اور وہ اتارنے میں ناکام ہوئے وغیرہ اور جنم ساکھی کا بیان ہے کہ بابا صاحب نے اپنا چولہ اتار کر رکھ دیا اور اپنے بیٹوں کو اس کے اٹھانے کا حکم دیا لیکن وہ کرامتی چولہ کو نہ اٹھا سکے بلکہ ہلا بھی نہ سکے (صفحہ ۵۸۶ ) پس معلوم ہو گیا کہ یہ وہی چولہ تھا جس کا ذکر جنم ساکھی بالا میں بھی کیا گیا ہے۔سکھوں کے اُداسی فرقہ کا بیان ہے کہ بابا نانک صاحب کی وفات کے بعد وہ عربی میں لکھا ہوا چولہ ھمی داس کو پہنایا گیا (جیونی سری چندر جی مہاراج صفحه ۱۲) اسی طرح جنم ساکھی بالا و نانک پر کاش وسری گرونانک سور یوے جنم ساکھی و خورشید خالصہ مصنفہ با وا نہال سنگھ وغیرہ میں چولہ صاحب کو کرامت والا بتایا ہے اور خورشید خالصہ کے مصنف نے یہ تو تسلیم کیا ہے کہ جو چولہ ڈیرہ بابا نانک میں ہے وہ جنم لکھی