مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 164 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 164

164 ساکھی کا بیان کردہ ہے لیکن یہ کہنا کہ چولہ صاحب پر دیگر زبانوں کے حروف بھی درج ہیں۔سراسر واقعہ کے خلاف ہے۔سردار کرتار سنگھ صاحب ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر نے جغرافیہ ضلع گورداسپورے میں چولہ صاحب کا خاکہ شائع کر کے یہ حقیقت آشکار کر دی کہ اس پر سوائے آیات قرآنی کے اور کسی زبان کا کوئی حرف نہیں۔اصل خاکہ درج ذیل ہے۔یہ مقدس چولہ اب تک ڈیرہ بابا نانک میں آپ کی اولاد کے پاس محفوظ ہے۔جسے دیکھنے کے لئے ہر سال ہزار ہا کی تعداد میں لوگ دور دراز سفر کر کے آتے ہیں۔جو شخص چاہے اب بھی تصدیق کر سکتا ہے کہ اس پر قرآن شریف کی آیتیں لکھی ہوئی ہیں۔مذکورہ بالا تحقیق سے ثابت ہے کہ بابا صاحب کو یہ چولہ خدا کی طرف سے ملا اور یہ چولہ بڑا با برکت تھا جو بابا صاحب کو آفات اور تکالیف سے بچاتا تھا۔بابا صاحب اسے زیب تن فرماتے تھے اور اس پر قرآن شریف کی آیتیں لکھی ہوئی ہیں۔چنانچہ اس کی بزرگی کو ہندو اور کے سب تسلیم کرتے ہیں۔چنانچہ پنڈت میلا رام صاحب وفا لکھتے ہیں : کہنا پڑتا ہے یہ سب کو تیرا چولہ دیکھ کر کی تجھی پر قطع قدرت نے قبائے معرفت فضل انبیاء صفحه ۳۲ مصنفہ بھائی سیواسنگھ ) لے یہ جغرافیہ بطور ریڈرسکولوں میں پڑھایا جاتا ہے اور گورنمنٹ آف انڈیا سے رجسٹری شدہ ہے۔اسے ملکھر آج ڈبل بک سیلز پبلشرز بٹالہ نے شائع کیا ہے۔