مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 151 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 151

151 (احبار ۱۸ تا ۲۱/۲۴) پھر خدا وند نے موسیٰ کو مخاطب کر کے فرمایا بنی اسرائیل کو حکم کر کہ ہر ایک مبروص اور جریان والا جو مردہ کے سبب ناپاک ہے ان کو خیمہ گاہ سے باہر کر دیں۔کیا مرد اور کیا عورت دونوں کو نکال دو کہ اپنی خیمہ گاہوں کو جن میں میں رہتا ہوں نا پاک نہ کریں۔( گفتی انا ۵/۳ ) پس یہ وہ قید تھی جس سے مسیح نے ان کو بری کیا۔ہاں خدا کے انبیاء روحانی اندھوں کو بصارت و بصیرت عطا کرتے آئے ہیں۔اندھا وہ ہے جو خدا کے انبیاء کی صداقت کو شناخت نہیں کرتا۔فرمایا مَنْ كَانَ فِي هَذِةٍ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ اعمی (بنی اسرائیل: ۷۳) کہ جو یہاں اندھا ہے وہ اگلے جہان میں بھی اندھا ہے۔قرآنِ مجید نے اپنی تمام آیات کو مُبْصِرَةٌ ( بینائی بخشنے والا ) قرار دیا ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام نے بے شک پطرس ، یوحنا ، یہوداہ جیسے اندھوں اور کوڑھوں کو بینائی دی اور کام کرنے کے قابل بنایا مگر ان کی یہ بینائی اور قوت عارضی تھی۔مسیح کے گرفتار ہوتے ہی ان کی یہ سب طاقتیں مسلوب ہو گئیں مگر ہمارے نبی عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان اندھوں کو آنکھیں دیں اور کوڑھوں کو کام کرنے والا بنایا کہ جو شخص ان سے وابستہ ہوا، اس نے بھی بینائی پائی۔دلیل نمبر ۹ قرآن میں بھی یہ لکھا ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں جو کچھ کرتے اور کھاتے پیتے تھے حضرت مسیح ان کو وہ سب کچھ بتا دیتے تھے۔الجواب:۔قرآن میں یہ نہیں لکھا کہ حضرت مسیح لوگوں کو یہ بتایا کرتے تھے آج تم گوشت کھا کر آئے ہو اور تم دال۔بلکہ آیت یوں ہے:۔وَانَبِّئُكُمْ بِمَا تَأْكُلُونَ وَمَا تَدَّخِرُونَ في بيوتكم (آل عمران: ۵۰) کہ میں تم کو بتاتا ہوں (احکام) ان چیزوں کے متعلق جو تم کھاتے ہو اور جو تم اپنے گھروں میں ذخیرہ رکھتے ہو یعنی جمع و خرچ کے احکام بیان کرتا ہوں جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کہا كُلُوا وَاشْرَبُوَ اوَلَا تُسْرِفُوا (الاعراف: ۳۲) کہ کھاؤ پیو مگر اسراف نہ کرو۔ورنہ یہ کہنا کہ حضرت عیسی" یہ بتا دیا کرتے تھے کہ آج زید سبزی کھا کر آیا ہے اور بکر کر و اور عمر نے اپنے گھر میں مکی اور باجرہ جمع کر رکھا ہے مضحکہ خیز ہے۔دلیل نمبر ۱۰ قرآن میں تمام انبیاء کے گناہوں کا ذکر ہے۔خصوصاً حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کوحکم ملتا ہے کہ اپنے گناہوں کی معافی مانگ۔ہم نے تجھے گمراہ پایا اور ہدایت کی۔الجواب :۔سائل نے دو آیات پیش کی ہیں (۱) وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ (محمد:٢)