مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 95 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 95

95 تھا۔پس اس سے غلبہ مخلوق کا خالق پر پایا جاتا ہے۔۱۷۔کفارہ کو ماننے سے لازم آتا ہے کہ کسی بخشش کرنے والے کی حاجت نہ رہے حالانکہ کتاب اعمال میں موجود ہے کہ حوار بین کشیش دیتے تھے۔اور مسیح حواریوں کو فرماتے تھے کہ جس کو تم بخشو گے وہ بخشا جائے گا۔۱۸۔اناجیل سے ثابت ہے کہ حضرت عیسی قیامت کو عدالت کریں گے۔اگر یہ سچ ہے تو بطلان کفارہ میں کیا بیچ ہے۔۱۹۔ہر ایک فرقے پر اطاعت و تقلید پیشوا اپنے کی لازم ہے۔پس اگر مسیح مصلوب ہوئے تو عیسائی کیوں صلیب پر نہیں چڑھتے۔۲۰۔اعتقاد کفارہ سے تحقیر شان متصور ہے۔یہ تحقیر ان کے پیرو پولوس بھی کرتے رہے۔قطع نظر مخالف کے۔چنانچہ گلتیوں کے خط میں لکھا ہے جو سولی دیا گیا وہ لعنتی ہے۔(گلتیوں ۳/۱۳) مصلوب خدا کا ملعون ہوتا ہے۔(استثنا ۲۱/۲۳) ۲۱۔اگر مسیح کفارہ ہونے آئے تھے تو دعارة بلا کی نہ مانگتے حالانکہ انجیل میں موجود ہے کہ مسیح نے رات بھر بہت تضرع سے یہ دعا مانگی کہ یہ عذاب سولی کا مجھ سے ٹل جائے۔دیکھومتی ۲۶/۳۹ و مرقس ۱۴/۳۶ ولو قا ۲۲/۴۲ - ۲۲۔مسیح من حیث الروح کفارہ ہوئے یا من حیث الجسم۔بر تقدیر ثانی جسم ان کا بشریت کا تھا اور کل بشر گنہگار ہیں۔بر تقدیر اول روح کو آپ خدا سمجھتے ہیں وہ سولی دیئے جانے سے مبرا ہے دوسرے روح محسوس نہیں جو صلیب پر کھینچا جاتا۔اپنے جسم کے متعلق مسیح خود کہتا ہے جسم کمزور ہے۔( مرقس ۳۸/ ۱۴) ۲۳۔الف۔جو ایمان لاتا ہے نجات پائے گا۔یوحنا ۱۶تا۳/۱۹ و رومیوں ۳/۲۵ ب۔ایمانداروں کی علامتیں دیکھو: متی ۱۷۱۲۰ و ۱۸/۹ و۲۱/۲۱ و مرقس ۱۲/۱۷ و یوحنا تا۱۴/۱۔پہاڑ ہٹانا ، درخت سوکھانا ، زہر کھانا ، بیماروں کو شفا دینا۔وغیرہ وغیرہ۔مگر چونکہ کسی عیسائی میں یہ علامتیں نہیں، لہذا کوئی بھی ایماندار نہیں۔کسی کی نجات نہ ہوئی۔کفارہ باطل۔۲۴۔مسیح کی قربانی خلاف فطرت و عقل ہے۔ہمیشہ چھوٹی چیز بڑی چیز پر قربان ہوتی ہے۔لفظ قربانی ” قرب سے نکلا ہے۔