مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 72
72 اور تم جو اس میں بستے ہوائے بحری ممالک اور ان کے باشندو! تم زمین پر سرتا سر اس کی ستائش کرو۔بیابان اور اس کی بستیاں۔قیدار کے آباددیہات اپنی آواز بلند کریں گے۔سلع کے بسنے والے ایک گیت گائیں گے۔پہاڑوں کی چوٹیوں پر سے للکار میں گے وہ خداوند کا جلال ظاہر کریں گے۔۔۔۔۔کیونکہ انہوں نے نہ چاہا کہ اس کی راہوں پر چلیں اور وہ اس کی شریعت کے شنوا نہیں ہوئے اس لئے اس نے اپنے قہر کا شعلہ اور جنگ کا غضب اُس پر ڈالا۔“ - غزل الغزلات باب ۵ آیت ۱۰ تا ۱۶ ”میرا محبوب سرخ وسفید ہے۔دس ہزار آدمیوں کے درمیان وہ جھنڈے کی مانند کھڑا ہوتا ہے۔اس کا سر ایسا ہے جیسا چوکھا سونا۔اُس کی زلفیں پیچ در پیچ ہیں اور کوے کی مانند کالی ہیں۔اُس کی آنکھیں ان کبوتروں کی مانند ہیں جواب دریا دودھ میں نہا کر تمکنت سے بیٹھتے ہیں اُس کے رخسارے پھولوں کے چمن اور بلسان کی اُبھری ہوئی کیاریوں کی مانند ہیں۔اُس کے لب سوسن ہیں جن سے بہتا ہوائر ٹپکتا ہے۔اس کے ہاتھ ہیں جیسے سونے کی کڑیاں جس میں ترسیس کے جواہر جڑے ہیں۔اس کا پیٹ ہاتھی دانت کا کام ہے جس پر نیلم کے گل بنے ہیں۔اس کے پاؤں پر کھڑے کئے جائیں۔اس کی قامت لبنان کی سی ہے۔وہ خوبی میں رشک سرو ہے اُس کا منہ شیرینی ہے۔ہاں وہ سراپا عشق انگیز ہے۔اے یروشلم کی بیٹیو! یہ میرا پیارا۔یہ میرا جانی ہے۔“ ے۔یسعیاہ باب ۵۳ آیت ۱۰ تا ۱۲ " لیکن خداوند کو پسند آیا کہ اسے کچلے۔اُس نے اُسے غمگین کیا۔جب اس کی جان گناہ کے لئے گزرائی جائے تو وہ اپنی نسل کو دیکھے گا اور اس کی عمر دراز ہوگی۔اور خدا کی مرضی اس کے ہاتھ کے وسیلے پر آئے گی۔اپنی جان کا دکھ اُٹھا کے وہ اُسے دیکھے گا اور سیر ہو گا۔اپنی ہی پہچان سے میرا صادق بندہ بہتوں کو راستباز ٹھہرائے گا کیونکہ وہ ان کی بدکاریاں اپنے اوپر اٹھالے گا۔اس لئے میں اُسے بزرگوں کے ساتھ ایک حصّہ دوں گا۔اور وہ لوٹ کا مال زور آوروں کے ساتھ بانٹے گا کہ اس نے اپنی جان موت کے لئے انڈیل دی اور گنہگاروں کے درمیان شمار کیا گیا اور اس نے بہتوں کے گناہ اُٹھالئے اور 66 گنہگاروں کی شفاعت کی۔“ ۸- اعمال باب ۳ آیت ۲۲ ،۲۳ چنانچہ موسیٰ نے کہا کہ خدا وند خدا تمہارے بھائیوں میں سے تمہارے لئے مجھ سا ایک نبی