پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 212 of 222

پردہ — Page 212

پرده سارے کام بھی کئے۔اس لئے وہ لڑکیاں جن کو یہ بہانہ ہوتا ہے کہ ہم پر دے میں کام نہیں کر سکتیں ان کے لئے یہ ایک نمونہ تھیں۔“ ( خطبہ جمعہ فرموده 21 اکتوبر 2016ء بمقام مسجد بیت الاسلام، ٹورانٹو، کینیڈا مطبوعہ افضل انٹرنیشنل 11 نومبر 2016ء) فضل عمر ہسپتال ربوہ کی دونوں سینئر لیڈی ڈاکٹرز کی کی پابندی کے حوالہ سے نمایاں خوبی کا ذکر کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک اور موقع پر ارشاد فرمایا: ڈاکٹر بھی پردے میں کام کر سکتی ہیں۔ربوہ میں ہماری ڈاکٹر تھیں۔ڈاکٹر فہمیدہ کو ہمیشہ ہم نے میں دیکھا ہے۔ڈاکٹر نصرت جہاں تھیں بڑا پکا کرتی تھیں۔یہاں سے بھی انہوں نے تعلیم حاصل کی اور ہر سال اپنی قابلیت کونئی ریسرچ کے مطابق ڈھالنے کے لئے ، اس کے مطابق کرنے کے لئے یہاں لندن بھی آتی تھیں لیکن ہمیشہ میں رہیں بلکہ وہ کی ضرورت سے زیادہ پابند تھیں۔ان پر یہاں کے کسی شخص نے اعتراض کیا، نہ کام پر اعتراض ہوا، نہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت میں اس سے کوئی اثر پڑا۔آپریشن بھی انہوں نے بہت بڑے بڑے کئے۔تو اگر نثیت ہوتو دین کی تعلیم پر چلنے کے راستے نکل آتے ہیں۔“ خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جنوری 2017ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 3 / فروری 2017ء) حضور انور ایدہ اللہ نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں الجزائر کے نو احمدیوں کے لئے دعا کی تحریک کرتے ہوئے اُن کی قربانیوں اور اسلام سے اُن کی محبت کے حوالہ سے فرمایا: الجزائر کے احمدیوں کے لئے آخر میں ایک دعا کے لئے بھی کہنا چاہتا ہوں۔یہ نئی جماعت ہے۔اکثریت ان میں سے نومباتعین کی ہے لیکن بڑے مضبوط ایمان والے ہیں۔آجکل حکومت کی طرف سے بڑی سختی ہو رہی ہے۔بلا وجہ 212