پردہ — Page 144
پرده کیوں ضروری ہے؟ کیوں ہم ٹائٹ جینز اور بلاؤ زنہیں پہن سکتیں؟ یہ والدین اور خاص طور پر ماؤں کا کام ہے کہ چھوٹی عمر سے ہی بچوں کو اسلامی تعلیم اور معاشرے کی برائیوں کے بارے میں بتائیں تبھی ہماری نسلیں دین پر قائم رہ سکیں گی اور نام نہاد ترقی یافتہ معاشرے کے زہر سے محفوظ رہ سکیں گی۔ان ممالک میں رہ کر والدین کو بچوں کو دین سے جوڑنے اور حیا کی حفاظت کے لئے بہت زیادہ جہاد کی ضرورت ہے۔اس کے لئے اپنے نمونے بھی دکھانے ہوں گے۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جنوری 2017 بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 3 / فروری 2017 ء ) احمدی بچی کی آزادی کی حدود اور کا معیار اسلام نے عورت کو دین و دنیا میں ترقیات کے لئے اُن کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یکساں مواقع فراہم کئے ہیں۔چنانچہ کی پابندی اور حیادار لباس کے استعمال کے ساتھ ایک احمدی بچی کو ملنے والی آزادی کی وضاحت کرتے ہوئے سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں: اسی طرح جو جوان بچیاں ہیں ان سے بھی میں کہوں گا کہ اگر بعض بچیوں کے دل میں یہ خیال آتا ہے کہ ہم کیوں بعض معاملات میں آزاد نہیں ہیں ؟ تو وہ ہمیشہ یہ یا درکھیں کہ آپ آزاد ہیں لیکن اپنی آزادی کو اُن حدود کے اندر رکھیں جو خدا تعالیٰ نے آپ کے لئے مقرر کی ہیں۔اگر آزادی یہاں کے معاشرے کی بے حجابی کا نام ہے تو یقیناً ایک احمدی بچی آزاد نہیں ہے اور نہ ہی اسے ایسی آزادی کے پیچھے جانا چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے جو حدود مقرر کی ہیں اُن کے اندر رہتے ہوئے جیسا کہ اللہ تعالیٰ 144