پردہ — Page 145
پرده کے کلام سے ظاہر ہے آپ کا ہر عمل اللہ تعالیٰ کے ہاں قبولیت کا درجہ پاتا ہے۔حدیث شریف میں آتا ہے کہ حیا ایمان کا حصہ ہے۔(صحیح البخاری کتاب الایمان باب الحياء من الايمان حدیث نمبر 24) اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تمہارا ہر نیک عمل اللہ تعالیٰ کے ہاں جزا پاتا ہے بشرطیکہ تم مومن ہو ، تمہارے میں ایمان ہو۔پس ہر احمدی بچی کو اگر وہ اللہ تعالیٰ سے محبت کا دعویٰ کرتی ہے اور اپنے عملوں کی نیک جزا چاہتی ہے تو اپنی حیا کی بھی حفاظت کرنی ہوگی۔ایک احمدی بچی کا لباس بھی حیا دار ہونا چاہیئے نہ کہ ایسا کہ لوگوں کی آپ کی طرف توجہ ہو۔ایسے فیشن نہ ہوں جو غیروں کو غیر مردوں کو آپ کی طرف متوجہ کریں۔مجھے پتہ چلا ہے کہ بعض عورتوں نے ایسے برقعے بھی پہنے ہوتے ہیں، بعضوں نے شروع کر دیتے ہیں جس پر بڑی خوبصورت کڑھائی ہوئی ہوتی ہے اور پھر پیٹھ پر ،back میں کچھ الفاظ بھی لکھے ہوتے ہیں۔اب بتائیں یہ کونسی قسم کا ہے۔پردے کا مقصد دوسروں کی توجہ اپنے سے ہٹانا ہے۔یہ احساس دلانا ہے کہ ہم حیادار ہیں لیکن اگر برقعوں پر گوٹے کناری لگے ہوئے ہوں اور توجہ دلانے والے الفاظ لکھے ہوئے ہوں تو یہ نہیں ہے، نہ ایسے برقعوں کا کوئی فائدہ ہے۔پھر جہاں تک میک آپ کا سوال ہے اگر میک آپ کرنا ہے تو پھر جب باہر نکلیں چہرہ کو بھی مکمل طور پر پھر ڈھانکیں۔پھر یہ صرف ماتھے کا اور ٹھوڑی کا حجاب نہیں۔پھر پورا نقاب ہونا چاہئے۔کوٹ گھٹنوں سے نیچے ہونے چاہئیں۔یہ بھی دیا کا حصہ ہے۔اگر آپ نے ٹراؤزر (trouser) یا جین (jean) پہننی ہے تو قمیص لمبی ہونی چاہیئے۔بعض لڑکیاں سمجھ لیتی ہیں کہ گھر میں چین کے اوپر ٹی شرٹ پہن لیا یا چھوٹا بلاؤز پہن لیا تو ایسا کوئی فرق نہیں پڑتا، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔گھر سے باہر نکلتے ہوئے لمبا کوٹ پہن لیا۔جبکہ گھر میں اپنے باپ بھائیوں کے سامنے 145