پردہ — Page 88
پرده ہورہی ہیں۔وہ باتیں جو دین نے ہمیں سینکڑوں سال پہلے بتا دیں اور وہ باتیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں کھول کر سوا سو سال پہلے بیان فرما دیں وہ اب تجربے کے بعد آزادی کے نام پر بے حیائیوں کے پھیلنے کے بعد ان کو سمجھ آ رہی ہیں۔آخر ایک دن ان کو مکمل طور پر یہ ماننا پڑے گا کہ اسلام کی تعلیم ہی قائم رہنے والی تعلیم ہے۔یہی تعلیم ہے جو انسان کو انسانوں کے دائرے میں رکھنے کے 66 لئے مکمل ہدایت دیتی ہے۔“ ( خطاب از مستورات جلسہ سالانہ یو کے 29 جولائی 2017ء۔مطبوعہ افضل انٹرنیشنل 20 را کتوبر 2017ء) مسلمان عورتوں اور مردوں کے علیحدہ نماز ادا کرنے پر اعتراض کا پُر حکمت جواب اسلامی احکامات کے مطابق نماز کی ادائیگی کی بہت سی شرائط ہیں جنہیں ملحوظ رکھتے ہوئے ہی اس اسلام کے اس اہم رکن کا حق ادا کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔لیکن مغرب کے بعض متعصب لوگوں اور بعض نادان مسلمانوں نے اس اہم اسلامی عبادت کی شرائط پر بھی اعتراضات اٹھائے ہیں اور اس میں اپنی مرضی کے مطابق تبدیلی کی کوششیں کی ہیں۔ایسی ہی چند خطرناک بدعملیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: گزشتہ دنوں اس خبر کو بڑا اچھالا گیا کہ جرمنی میں ایک عورت نے ایک مسجد بنائی ہے جس میں عورت امام ہوگی اور عورت اور مردا کٹھے نماز پڑھیں گے۔نیز یہ بھی کہ سر کو ڈھانکنے کی، سکارف لینے کی اور پر دے وغیرہ کی بھی کوئی ضرورت نہیں 88