پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 201 of 222

پردہ — Page 201

تو پورے کا پورا اونٹ داخل ہو جائے“۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مزید فرمایا : ” خاص طور پر جو پڑھنے والی لڑکیاں ہیں، یونیورسٹی میں جانے والی لڑکیاں ہیں 16, 17, 18 سال کی ہیں کچھ آزادی چاہتی ہیں ان کے ساتھ بھی ان موضوعات پر ڈسکشن ہونی چاہئے کہ لباس ہمارا کیوں اچھا ہونا چاہئے؟“ ” کیوں ڈھکا ہوا ہونا چاہئے؟۔حجاب کیوں ضروری ہے؟“۔حجاب کے خلاف یورپ میں جو مہم ہے اس میں ایک احمدی لڑکی کیا کردار ادا کر سکتی ہے۔پھر قرآن کریم پڑھنے کی عادت ہے۔قرآن کریم کے احکامات جو عورتوں کے بارہ میں ہیں ان کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔یہ سوال بھی ہوتا ہے کہ کیوں عورتوں کے لئے کا حکم ہے۔مردوں کے لئے کیوں نہیں ؟ حالانکہ مردوں کو تو پہلے ہی غض بصر کا حکم ہے۔اسی طرح بعض وراثت پر سوال اٹھتے ہیں کہ مرد کا حصہ زیادہ ہے اور عورت کا کم ہے۔تو ایسے سوالات آپ کو سوچ سمجھ کر ا کٹھے کرنے پڑیں گے۔پھر ان سوالات پرلڑکیوں کی ڈسکشن کروایا کریں۔“ سیکرٹری تربیت نے عرض کیا کہ آپا جان جب لجنہ میں آئی تھیں تو آپا جان چند مثالیں دے رہی تھیں کہ جونئی بچیاں احمدی ہوتی ہیں ان پر کلچر کو تھوپنے کی کوشش کی جاتی ہے تو آپ حیادار لباس کو اپنا ئیں اور بعض دفعہ ہمارے چوڑی دار پاجامہ اس قسم کے ہوتے ہیں کہ وہ دور ایسا ہوتا تھا کہ پورا برقع اس کے اوپر ہوتا تھا تو آپ کا ڈھکا ہوالباس ہونا چاہئے اور گھٹنے تک ہونا چاہئے۔سیکرٹری تربیت نے بتایا کہ آج کل جو ٹائٹس ہیں اور لڑکیاں پہنتی ہیں اس پر ہم بہت زیادہ کام کر رہے ہیں۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اگر ٹائٹس پر وہ لمبی قمیص پہن لیتی ہیں جوگھٹنوں سے نیچے لٹکی ہوئی ہے تو پھر 201 پرده