پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 187 of 222

پردہ — Page 187

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے دورہ فرانس کے دوران واقفات کو بچیوں کی ایک کلاس میں تعلیمی اداروں میں کا خیال رکھنے سے متعلق قیمتی نصائح سے پرده نوازتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”جو بچیاں کالج اور یونیورسٹی میں پڑھ رہی ہیں وہ ہمیشہ یادرکھیں کہ ایک تو ہر احمدی لڑکی کو ویسے ہی اپنا تقدس قائم رکھنا چاہئے اور یہ احساس ہونا چاہئے کہ ہم احمدی ہیں اور دوسروں سے فرق ہے لیکن جو وقف کو بچیاں ہیں وہ ان سے بھی زیادہ اپنا تقدس قائم رکھنے والی اور اپنا خیال رکھنے والی ہونی چاہئیں کیونکہ انہوں نے آئندہ جماعت کی خدمت بھی کرنی ہے اور تربیت بھی کرنی ہے۔اس لئے ہمیشہ اس ماحول میں دیکھ کے بازار میں جاؤ تو سر پر سکارف ، حجاب لے کر جاؤ۔چاہے یہاں برا سمجھیں یانہ سمجھیں۔فرمایا: پرائیویٹ اسکول بھی ہیں جہاں ایسی پابندی نہیں ہے جو پرائیویٹ اسکول کے خرچ برداشت کر سکتے ہیں وہ وہاں جاسکتے ہیں۔اگر اسکول میں مشکل ہے تو پھر سکول کی حد تک تو سکارف اتر سکتا ہے اس کے بعد نہیں۔اسکول سے نکلیں تو حجاب، سکارف لیں۔“ کلاس واقفات نو فرانس 10 اکتوبر 2008ء - مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 14 نومبر 2008ء) اسی طرح حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک اور موقع پر واقفات کو سے فرمایا: نمونہ بننے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کو دین کا علم ہو، نمازوں کی طرف توجہ ہو اور روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کرنے والی ہوں، حجاب اور سکارف اور با قاعدہ با ہوں۔اگر حجاب لیا ہے اور منہ ننگا ہے تو پھر میک آپ نہیں ہونا چاہئے۔اگر میک آپ کیا ہوا ہے تو پھر منہ ڈھانکنا پڑے گا۔تو یہ ساری باتیں ہمیشہ یا درکھیں۔“ ( کلاس واقفات کو 8 اکتوبر 2011 مسجد بیت الرشید، جرمنی مطبوعه الفضل انٹرنیشنل 6 جنوری 2012ء) 187