پردہ — Page 188
پرده حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے یورپین ممالک کے اپنے کامیاب دورہ کے حوالہ سے خطبہ جمعہ ارشاد کرتے ہوئے افراد جماعت کو ” تربیتی معاملات میں بہت سی اہم نصائح فرمائیں۔حضور انور نے فرمایا: ناروے بھی یورپ کے اُن ممالک میں سے ہے جہاں عموماً تربیت کی طرف بہت توجہ کی ضرورت پڑتی ہے۔دنیاداری کی طرف رجحان بھی ہے لیکن اس مرتبہ مجھے وہاں مردوں اور عورتوں کو ، بچوں کو ، بچیوں کو سمجھانے پر اُن کی نظروں میں شرم و حیا اور افسوس بھی نظر آیا۔یہ عزم اور ارادہ نظر آیا کہ ہم اپنی کمزوریاں بھی ڈور کریں گے۔خاص طور پر واقفین کو اور واقفات نو نے اس بات کا اظہار کیا جب میں نے انہیں اُن کی کلاس کے دوران سمجھایا کہ اُن کی کیا ذمہ داریاں ہیں۔واقفات تو نے تو بہت زیادہ عزم کا اظہار کیا ہے اور وعدہ کیا ہے کہ اپنی حالتوں کو بدلیں گی بلکہ اپنے ماحول کی حالتوں کو بدلیں گی اور اس بات پر شرمندگی کا اظہار کیا کہ اُن سے پردے اور لباس اور احمدی لڑکی کے وقار کے اظہار میں جو کمیاں اور کوتاہیاں ہوتی رہی ہیں وہ نہ صرف اُن کو دُور کریں گی بلکہ اپنے ماحول میں، جماعتی ماحول میں بھی اور باہر کے ماحول میں بھی ایک نمونہ بن کے دکھائیں گی۔اللہ تعالیٰ اُن کو بھی توفیق عطا فرمائے اور دنیا کے ہر احمدی بچے کو اور بچی کو یہ توفیق عطا فرمائے کہ وہ احمدیت کا صحیح نمونہ ہو۔کیونکہ اگر ہماری لڑکیوں اور عورتوں کی اصلاح ہو جائے تو آئندہ نسلوں کی اصلاح کی بھی ضمانت مل جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ بھی برکت ڈالتا ہے۔بہر حال ناروے کی جماعت میں مجھے پانچ سال میں بعض لحاظ سے بہت زیادہ بہتری نظر آتی ہے۔“ خطبہ جمعہ فرموده 21 اکتوبر 2011ء بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن - مطبوعه الفضل انٹر نیشنل 11 نومبر 2011ء) 188