پردہ — Page 146
پرده بھی ایسالباس پہننا چاہئے جو حیادار ہو، مناسب ہو۔بیشک اللہ تعالیٰ نے اُن سے نہ کرنے کا کہا ہے لیکن حیا کو بہر حال ایمان کا حصہ قرار دیا ہے۔پھر گھر میں کسی وقت بھی کوئی عزیز رشتے دار بھی بعض دفعہ آ جاتا ہے، اپنے باپ بھائیوں کے سامنے بھی اچانک کوئی آ جاتا ہے تو سامنے ہونا پڑتا ہے اور ایسالباس پھر اُن کے سامنے مناسب نہیں ہوتا۔اس لئے گھر میں بھی اپنا لباس جو ہے حیادار رکھنا چاہیئے۔بیشک حجاب کی ضرورت نہیں ہے، سر ننگا پھر سکتی ہیں۔لیکن تب بھی لباس ایسا ہونا چاہئے جو بہر حال حیادار ہو۔اس لئے ہمیشہ یادرکھیں کہ آپ نے اپنی حیا کی حفاظت کرنی ہے تا کہ ایمان کی حفاظت ہو اور پھر اس دعویٰ کی سچائی بھی ثابت ہو کہ ہم اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مومن کی نشانی بتائی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے سب سے زیادہ محبت کرنے والا ہے۔اللہ تعالیٰ سے محبت کا تقاضا ہے کہ اُس کے احکام پر عمل ہو اور حیا دار لباس گھر کے اندر بھی اور گھر کے باہر بھی پہنیں۔یہ خدا تعالیٰ کا حکم ہے۔حیا کے تقاضے پورے کرنے کے بعد آپ کو کوئی نہیں روکتا کہ آپ ڈاکٹر بنیں، یا انجینئر بنیں یا ٹیچر بنیں یا کسی بھی ایسے پیٹے میں جائیں جو انسانیت کے لئے فائدہ مند پیشہ ہے۔آپ اس کے ساتھ بالکل آزاد ہیں۔پس ہر احمدی بچی کا ایک تقدس ہے، اُس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔یہ اپنے تقدس کا خیال اور حیا کا اظہار ہی ہے جو آپ کو نیکیوں کی تلقین کرنے والا اور برائیوں سے روکنے والا بنائے گا۔آپ کے اپنے نمونے آپ کو دوسروں کے لئے ، اپنی سہیلیوں کے لئے توجہ کا باعث بنا ئیں گے۔جس سے آپ کے لئے تبلیغ کے راستے کھلیں گے ، خطاب از مستورات جلسہ سالانہ جرمنی 2 جون 2012ء مطبوعہ افضل انٹرنیشنل 26 اکتوبر 2012ء) 146