پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 118 of 222

پردہ — Page 118

پرده بجائے دین کی دوڑ میں شامل ہوں۔اپنے اور اپنے بچوں کی کل کوسنواریں۔اس دنیا کو بھی جنت بنائیں اور اگلی دنیا کو بھی جنت بنائیں۔اور یہ اس وقت ہوسکتا ہے جب 66 اللہ تعالیٰ ہر کام میں مقدم ہو۔“ ( خطاب از مستورات جلسہ سالانہ یو کے 29 جولائی 2017ء بمقام آلٹن۔مطبوعہ افضل انٹرنیشنل 20 /اکتوبر 2017ء) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ جرمنی کے موقع پر احمدی خواتین سے خطاب فرماتے ہوئے ایک حدیث مبارکہ کی روشنی میں حیادار لباس کے حوالہ سے ارشاد فرمایا: م نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کو ہمیشہ سامنے رکھیں کہ حیا ایمان کا حصہ ہے۔( صحیح البخاری کتاب الایمان باب امور الایمان حدیث 9) پس ایک احمدی عورت کا لباس حیادار ہونا چاہئے۔اسے اپنے تقدس کا ہمیشہ خیال رکھنا چاہئے۔آہستہ آہستہ میں نے دیکھا ہے یہاں بھی ، باقی ملکوں میں بھی اور پاکستان میں بھی یہی ہو رہا ہے کہ برقع کی جگہ گھٹنے کے اوپر یا زیادہ سے زیادہ گھٹنے تک کوٹ پہنے جاتے ہیں۔اگر اس کی طرف ابھی توجہ نہ دی تو یہ اور بھی او پر ہو جائیں گے اور پر دے بھی ختم ہو جائیں گے۔میں نے یوکے(UK) کے جلسے میں بھی کہا تھا کہ برقعوں کا ایسا ہونا چاہئے جو آگے اور پیچھے دونوں طرف سے عورت کے اعضاء کو ظاہر نہ کرے اور نہ اس کے لباس کی زینت کو ظاہر کرے۔دونوں طرف سے ڈھکا ہونا چاہئے اور اس کے لئے اگر کوئی پسندیدہ برقع بنانا بھی ہے تو عورتیں سوچیں۔شعبہ نمائش و دستکاری جو ہے وہ بھی ڈیزائن کر سکتے ہیں۔لیکن اصل چیز پر دہ اور حیا ہے، اس کو قائم رکھنا ہے۔یہ نہ ہو کہ فیشن شروع ہو جائیں۔عجیب عجیب کاٹ کی قسم کے برقعے آنے شروع ہو گئے ہیں جیسا کہ میں نے کہا۔حیرت ہوتی ہے کہ یہ برقعے ہیں یا فیشن کا کوئی شو (show) ہے۔اس سے ایک احمدی 118