پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 117 of 222

پردہ — Page 117

پرده رض کے مختلف النوع رائج برقعوں کے حوالے سے حضرت مصلح موعود کے ارشاد کی روشنی میں فرمایا: جکل برقعوں کے بھی عجیب عجیب رواج ہو گئے ہیں۔بعض لوگ پیٹ تک بٹن بند کرتے ہیں اس کے بعد عجیب کاٹ سے برقعے کھلے ہو جاتے ہیں جس سے لباس کی زینت نظر آ رہی ہوتی ہے۔ٹیڑھی کاٹ کے برقعے ہوتے ہیں۔کپڑوں کی نمائش کروا رہی ہوتی ہیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں بھی برقعوں پہ اعتراض ہوتا تھا۔آپ نے اس وقت بھی فرمایا کہ بعض برقعے ایسے ہیں جو سامنے سے کپڑوں کی نمائش کرتے ہیں نظر آتے ہیں۔لوگ جو اعتراض کرتے ہیں کہ بعض برقعے پیچھے سے تنگ ہیں۔اُس زمانے میں بھی یہی باتیں تھیں۔آپ نے فرمایا کہ یہ اعتراض مجھے لوگوں کی طرف سے پہنچ رہے ہیں کہ یا سامنے سے کھلے ہوتے ہیں یا پیچھے سے صحیح نہیں ہوتے تو اس وقت آپ نے لجنہ کو کہا تھا کہ تم لوگ خود اپنے ایسے حیادار برقعے ڈیزائن کرو۔تم لوگ جانتی ہو کس طرح کرنا ہے کہ جس سے بھی ہو جائے اور تمہاری سہولت بھی قائم رہے۔ہو (ماخوذ از مستورات سے خطاب، انوار العلوم جلد 12 صفحہ 560-561) پس آج بھی اسی چیز کی ضرورت ہے کہ ایسے برقعے پہنیں جو پردے کا بھی حق ادا کرنے والے ہوں اور آپ کو سہولت سے کام کرنے میں روک بھی نہ پڑے۔اگر اپنے لباس کی زینتوں کو اسی طرح کھلے لباس کر کے دکھائیں گی تو پھر یہ امید نہ رکھیں کہ مردوں کی نظریں نہیں پڑیں گی۔مردوں کی نظریں بھی پھر نیچے سے اوپر تک مکمل جائزہ لیں گی اور اس حوالے سے بعض مسائل بعض جوڑوں میں ، بعض گھروں میں ، بعض شادی شدہ لوگوں میں ، میاں بیوی میں پیدا ہونے شروع ہو گئے ہیں۔اس لئے میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اپنی نمائش کر کے دنیا کی دوڑ میں شامل ہونے کی 117