پردہ — Page 40
پرده ہمیشہ یادرکھیں کہ ایک احمدی لڑکی اور ایک احمدی عورت نے اپنی حیا کی حفاظت کرنی ہے، اپنی عصمت کی حفاظت کرنی ہے، اپنے تقدس کو قائم رکھنا ہے اور یہ پاکستانی کلچر نہیں ہے بلکہ اسلام کی تعلیم ہے۔اس لئے چاہے وہ جرمن قوم سے تعلق رکھنے والی احمدی عورت ہے یا کسی بھی دوسرے یورپین ملک سے تعلق رکھنے والی احمدی عورت ہے یا پاکستان اور ایشیا سے تعلق رکھنے والی احمدی عورت ہے یا افریقہ سے تعلق رکھنے والی احمدی عورت ہے، ایک بات ہر عورت میں قدر مشترک ہونی چاہئے کہ اس نے تقویٰ پر چلتے ہوئے اپنی زندگی گزارنی ہے اور اپنی حیا اور عصمت کی حفاظت کرنی ہے تبھی وہ حقیقی احمدی مسلمان کہلا سکتی ہے اور پاکستان سے آئی ہوئی لڑکیوں اور عورتوں کو خاص طور پر اپنے آپ کو نمونہ بنانا چاہئے۔“ 66 مزید فرمایا: ”پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک عورت جو خدا تعالیٰ کا قرب چاہتی ہے جو اپنے ایمان کو کامل کرنا چاہتی ہے اسے اپنے تقدس کا بھی خاص طور سے خیال رکھنا چاہئے اور ایک احمدی عورت جس نے اس زمانے کے امام کو مانتے ہوئے یہ عہد کیا ہے کہ اپنے آپ کو تمام برائیوں سے بچائے رکھوں گی اُسے تو اپنی عزت ، عصمت اور تقدس کا بہت زیادہ خیال رکھنا چاہئے۔اس کا لباس اُسکی چال ڈھال، اسکی بات چیت کا انداز دوسروں سے مختلف ہونا چاہئے۔یہ نہیں کہ آزادی کے نام پر لڑکے لڑکیوں کی میکس (mix) پارٹیوں میں حصہ لے یا لباس ایسے ہوں جو ایک احمدی 66 عورت کے تقدس کی نفی کرتے ہوں ، پر دے اور حجاب کا بالکل خیال نہ ہو۔“ مزید فرمایا: ” تو بہر حال جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا کہ جوانی میں جب لڑکیاں قدم رکھتی ہیں تو ان کے کوٹ گھٹنوں سے نیچے ہونے چاہئیں۔ایسے کوٹ پہنے چاہئیں جو ان کا پورا جسم ڈھانکنے والے ہوں نہ کہ فیشن۔اور بازو لمبے ہونے 40