پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 210 of 222

پردہ — Page 210

پرده اور خلیفہ وقت سے عشق کی حد تک پیار تھا اور خلیفہ وقت کی اطاعت کو اولین ترجیح دیتیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے امریکہ کے دورے کے دوران ایک یونیورسٹی میں کی اہمیت پر حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا خطاب سن کر اسی وقت حجاب لے لیا 66 اور اس زمانہ میں اپنے علاقہ میں واحد خاتون تھیں جو اسلامی پر دہ میں نظر آتی تھیں۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 3 را کتوبر 2014 ء بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 24 /اکتوبر 2014ء) قبول احمدیت اور خلافت کی اطاعت کرنے کے نتیجہ میں احمدی خواتین کس طرح اسلامی آداب کی پابند بن رہی ہیں، اس ضمن میں حضور انور ایدہ اللہ فرماتے ہیں: احمدیت میں شامل ہونے سے تبدیلیاں بھی کس طرح پیدا ہوتی ہیں۔ایک تو نمازوں کی طرف توجہ ہے کہ موسم کی شدت کا بھی احساس نہیں کرنا مسجدوں کو آباد کرنا ہے۔دوسرے ایک اور مثال دیتا ہوں۔میسیڈونیا سے احمدی دوست کہتے ہیں کہ میری اہلیہ کا نام رضا ہے۔جلسہ سالانہ جرمنی میں شامل ہوئیں اس سے پہلے وہ نہیں کرتی تھیں تو وہ مجھے لکھتے ہیں کہ میں آپ کا بڑامشکور ہوں کہ جب لجنہ میں خطاب سنا تو انہوں نے حجاب لینا شروع کر دیا اور اب با قاعدہ کرتی ہیں اور احمدیت پر ثابت قدم ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایمان میں بھی ترقی کر رہی ہیں۔تو ایسی نئی آنے والیاں جو اسلام کی تعلیم سے پیچھے ہٹ گئی تھیں وہ عور تیں بھی جب احمدیت قبول کرتی ہیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے صحیح اسلامی تعلیم کو اپنانے کی کوشش کرتی ہیں۔اس لئے ہماری بچیوں کو ، نو جوان بچیوں کو بھی ، عورتوں کو بھی اس طرف دھیان دینا چاہئے کہ جو اسلامی شعار ہیں ان کی پابندی کریں۔جن باتوں کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے ان کو کرنا ضروری ہے اور بھی ان میں سے ایک اہم حکم۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 3 اپریل 2015ء بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن - مطبوعه الفضل انٹر نیشنل 24 اپریل 2015ء) 210