پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 208 of 222

پردہ — Page 208

پرده 1927ء میں سینٹ لوئس، امریکہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ان کے والد بیپٹسٹ (Baptist) پادری تھے۔۔۔۔ان کو 1949ء میں ڈاکٹر خلیل احمد صاحب ناصر مرحوم کے ذریعہ احمدیت کے قبول کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔1951ء میں ان کی شادی محترم ناصر علی رضا صاحب مرحوم کے ساتھ ہوئی۔۔۔۔( سالہا سال بطور مقامی صدر لجنہ اور ریجنل صدر لجنہ ) کام کرتی رہیں۔۔۔۔۔آپ کے دل میں اسلام کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔اچھی استاد مانی جاتی تھیں۔وہاں بھی احمدی خواتین ان کو ماں کی طرح سمجھتی تھیں۔بڑے پیار سے لوگوں کو سمجھاتیں اور غلطیاں درست کیا کرتی تھیں۔بچیوں کو ہمیشہ پردے کی تعلیم دیتی رہیں اور اس طرح اسلامی اخلاق سکھلاتیں۔نیز بتاتیں کہ مغربی معاشرے کی بدرسوم کا کیسے مقابلہ کرنا ہے۔وہیں پلی بڑھی تھیں ان کو سب کچھ پتہ تھا۔“ خطبه جمعه فرموده یکم مارچ 2013ء بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن۔مطبوعہ افضل انٹرنیشنل 22 مارچ 2013ء) بکرمہ تانیہ خان صاحبہ ایک مخلص نو احمدی تھیں جنہوں نے کینیڈا میں وفات پائی تو ان کا ذکر خیر کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ نے اُن کی کی پابندی کا بھی ذکر فرمایا۔حضور انور نے فرمایا: یہ لبنانی نژاد کینیڈین خاتون تھیں۔1998ء میں انہوں نے احمدیت قبول کی۔بڑی فعال داعی الی اللہ تھیں۔تبلیغ کا بڑا شوق تھا۔نیشنل سیکرٹری تبلیغ لجنہ اماء اللہ کینیڈا کے علاوہ مختلف حیثیتوں سے لوکل اور نیشنل لیول پر جماعتی خدمت کی ان کو تو فیق ملی۔۔۔۔خلافت کے ساتھ ان کا بڑا محبت اور وفا کا تعلق تھا۔ہر تحریک پر لبیک کہنے والی تھیں۔کی پابند اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار۔اپنے اعضاء بھی انہوں نے وفات کے بعد donate کرنے کی وصیت کی ہوئی تھی۔“ (خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اگست 2013ء بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن - مطبوع افضل انٹرنیشنل 30 اگست 2013ء) 208